وزیر اعلیٰ پہنچے بیڈمنٹن کورٹ، شاٹ کھیل کر سید مودی چمپئن شپ کاکیا افتتاح
لکھنؤ۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں نے ایک نئی تیزی پکڑی ہے ۔سید مودی انڈیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2023 کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ سال 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر نئے ہندوستان میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں ایک نئی رفتار آئی ہے ۔
کھیلو انڈیا کھیلو کی مہم کو رفتار دینے کے بعد فٹ انڈیا مہم ہو، دیہی سطح پر پارلیمنٹ کھیل کود مقابلوں کو آگے بڑھانے کا پروگرام ہو، پورے ملک کے اندر اس کے نتائج ہم سب کے سامنے آئے ہیں۔ آج ا سی کا نتیجہ ہے کہ اولمپک میں ہمارے کھلاڑی پہلے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ میڈیل حاصل کرتے ہیں۔حال ہی میں ہم نے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی دیکھی ہے ۔
پہلی بار ہمارے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے اور پیرا ایشین گیمز میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے 100 سے زائد تمغے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بیڈمنٹن مقابلہ نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ یہ اتر پردیش کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے ۔ میں ان تمام شرکا کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں جو اس پورے پروگرام اور اس تقریب سے وابستہ ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی