Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مودی اپنے قریبی صنعت کاروں کی ہی چوکیداری کررہے ہیں:سندھیا

شیوپوری۔(یواین آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے گنا-شیوپوری رکن پارلیمنٹ جیوترآدتیہ سندھیا نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے کچھ قریبی صنعت کاروں کےچوکیدار ہیں اور ان کی چوکیداری میں لوگ بینکوں کا پیسہ لے کر غیر ملک بھاگل رہے ہیں۔کل شام یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ مسٹر مودی نے مرکز میں حکومت بننے کے بعد ہر شخص کے کھاتے میں 15لاکھ روپے لانے کی بات کہی تھی ،لیکن کسی کے بھی کھاتے میں پیسے نہیں آئے۔دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کی بات کہی گئی تھی،لیکن نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کیسے چوکیدار ہیں،جن کی چوکیداری میں لوگ بینکوں کا پیسہ لے کر غیر ملک بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ مسٹر مودی صرف کچھ اپنے قریبی صنعت کاروں کی ہی چوکیداری کررہے ہیں دوسری طرف بینکوں کا خزانہ لوٹ کر لوگ غیرملک بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جےپی مذہب ،ذات پات پر سیاست کررہی ہے جبکہ سیاست ترقی پر کرنی چاہئے۔ مسٹر سندھیا کل سے اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے پر ہیں۔