آل انڈیا قومی تنظیم کے زیر اہتمام نفرت چھوڑو ، بھارت جوڑو پروگرام کے تحت ’راشٹریہ سد بھائونا سمیلن
لکھنؤ۔آل انڈیا قومی تنظیم کے زیر اہتمام نفرت چھوڑو ،بھارت جوڑو پروگرام کے تحت ایک ‘راشٹریہ سد بھائونا سمیلن سنی انٹر کالج ٹریا گنج لکھنؤ میں منعقد ہوا ۔ پروگرام کی صدارت و نظامت محمد طالب علی نے انجام دئے ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری محترم طارق انور نے شرکت کی ۔ خطبہ استقبالیہ میں صوبائی صدر محمد طالب علی نے کہا قومی تنظیم کے قیام کا مقصد انسانیت اور بھائی چارہ کے پیغام کو ہر گھر اور خطے تک پہونچانا ہے ہماری تنظیم زمینی سطح پر نفرت کے خلاف محبت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے ۔
معروف سماجی کارکن طارق صدیقی نے کہا آج ملک کے تانے بانے کو جس طرح سے تار تار کیاجارہا ہے ایسے وقت میں قومی تنظیم کا قیام اور سد بھائونا کا پیغام ہر گھر تک پہونچے یہ وقت کی مانگ اور وقت کی ضرورت ہے ۔ مولانا محمد اکرم ندوی نے کہا بڑی حیرانی کی بات ہے آج ہمیں ہمارے کپڑوں کی شناخت سے مارا جارہا ہے اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اس نفرتی سیلاب کا مقابلہ امن اور بھائی چارہ کے سیلاب سے کیاجائے کیوں کہ ہمارے خمیر میں وطن کی محبت پیوست ہے ہمارا خمیر جب بھی دھڑکے وطن کی محبت کے لئے دھڑکے یہی وقت کی ضرورت بھی ہے اور وقت کی مانگ بھی ہے ۔مہمان خصوصی آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری محترم طارق انور نے کہا ملک کے حالات آج اتنے کشیدہ ہو گئے ہیں کہ فر قہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی الخ جلانا مشکل ہورہا ہے ۔ہمارے آئین کو چھینا جارہا ہے ایسے وقت میں ضروری ہو گیا ملک کے گنگا جمنی تہذیب اور فر قہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنا ہر شہری کی پہلی ترجیح ہو ۔ آئین کی حفاظت کے لئے ہر شہری کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ورنہ بابا صاحب کے آئین کوجس طرح سے بدلنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ اور ملک کو تانا شاہی کے دلدل میں ڈھکیلا جارہا ہے وہ کسی بھی جمہوری ملک کے لئے خوش آئند بات نہیں ہے ۔ اس موقع پر خصوصی طور پر سابق آئی اے ایس انیس انصاری ، سابق وزیر عبد المعید، محمد شمیم خان ،شبینہ شفیق ، حنیف خان ، ڈاکٹر رخسانہ ، ڈاکٹر کے آر ورما ، ڈاکٹر شہزاد ، ہمام وحید ، اشوک سنگھ ، ایوب صدیقی ، روی کانت ورما ، ڈاکٹر راج کمار ورما ، دنیش سنگھ ، جیارام ورما ، محمد احمد ، سید جمال احمد ، ڈاکٹر اجے سنگھ ، دکشت جی ، ڈی کے تیاگی ، ابو بکر ، علائو الدین ، جنید فاروقی ،نسیم ، جمیل ، لطیف انصاری ، محمد شعیب ، شارب عالم ، وغیرہ مو جود تھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی