Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ملک کے تحفظ اور نئے ہندوستان کی تعمیر کیلئے ووٹ دیں

سہانپور میں انتخابی ریلی کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی عوام سے اپیل

 

دیوبند/امروہہ۔آج یہاں دیوبند کے متصل تاریخی قصبہ نانوتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کو زبردست نشانہ بنایا ہے اور کہاکہ عوام کو ان مہاملاوٹی لوگوں سے ہوشیار رہنا ہے اور دیش کے تحفظ و ’نئے بھارت‘ کی تعمیر کے لئے ووٹ دیناہے۔نریندر مودی نے پانچ سال قبل کانگریس لیڈر عمران مسعود کے ذریعہ دیئے گئے ’بوٹی بوٹی‘ والے بیان کی یاد دلاتے ہوئے بغیر نام لئے عمران مسعود اور راہل گاندھی کو نشانے پر لیا اور کہاکہ یہ وہی سہارنپور ہے جہاں بوٹی بوٹی کرنے والے صاحب بھی ہیں ،جو شہزادے(راہل گاندھی) کے بڑے چہیتے ہیں ،ان کو ان پر زیادہ ہی پیار آتاہے، لیکن یاد رکھئے یہ ’بوٹی بوٹی‘ کرنے کی دھمکی دینے والے لوگ لیکن ہم ’بیٹی بیٹی ‘ کو عزت و احترام اور تحفظ دینے کاکام کررہے ہیں۔پی ایم نے کہاکہ آپکا یہ چوکیدار کسان ،جوان، نوجوان،خواتین ،تاجر سب کی ترقی ،سب کے احترام اورتحفظ کے لئے پر عزم ہے۔انہوںنے مایاوتی، کھلیش یادو اور چودھری اجیت سنگھ پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ ان مہا ملاوٹی لوگوں کے اخلاق سے پتہ چلتاہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد کیسے کام کرینگے،انہوںنے کہاکہ چودھری صاحب کو یہ یادلاناآپ کا فرض ہے کہ انکا بھی ٹھیکہ کسی نے آپ کو نہیں دیاہے۔ آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی آتما کو آج ان کے بیانوں سے دکھ ہوتا ہوگا، ان کی زبان دنگے کرانے والوں کے لئے نہیں اٹھتی ہے لیکن اس چوکیدار کو گالی دینے کے لئے گلی گلی گھوم رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہاکہ چودھری اجیت سنگھ نے مفاد پرستی کی ساری حدیں پار کردی ہیں۔ انہوںنے مظفرنگر اور سہارنپور کے دنگوں سمیت کیرانہ کے نقل مکانی کے معاملہ کو زور دار طریقہ سے اٹھاتے ہیں کہاکہ ’بوا‘ ’ببوآ‘اس کوبھلا سکتے ہیں لیکن اتردیش نہیںبھول سکتاہے، انہوں نے کہاکہ بہن جی نے اپنے مفاد کے لئے سب کچھ بھلا دیا ہے لیکن یوپی نہیں بھلائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ سہارنپور کو ایک ’نئی پریوگ شالہ‘(تجربہ گاہ) بتایا جارہاہے لیکن میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں جب دہلی میں مہا ملاوٹی سرکار تھی اوریوپی میں ایس پی کی حکومت تھی اس وقت اسی نئی لیباریٹی کا تجربہ انہوں نے مظفرنگر میں کیا تھا اور سہارنپور میں بھی یہ تجربہ کیاگیا ۔، سہارنپور کے بازار و ںمیں آگ زنی،تاجروں پر ظلم و جبر ہوا لیکن اترپردیش اس کونہیں بھلائے گا۔ انہوں نے کانگریس کے انتخابی منشور کو ’ڈھسوکلہ پتر‘ کا نام دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی پر زبردست تنقید کی اور کہاکہ وہ ملک کی فوج کا سرنیچا کرنا چاہتے ہیں ،وہ بیٹیوں کے ساتھ جرم عظیم کرنے والوں رہا کرانا چاہتی ہے۔ پی ایم مودی نے یہاں تین طلاق کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہاکہ ان کی حکومت نے مسلم خواتین کو تین طلاق سے آزادی دلائی اور ان کی زندگی کو تحفظ دینے کی کوشش کی،لیکن کانگریس اور اس کے معاونین ایسے نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں مسلم خواتین سے کہناچاہتا ہوں کہ کانگریس،ایس پی اور بی ایس پی کے دور میں انکا استحصال جاری رہے گا۔ انہوںنے مخالف پارٹیوں پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مذہب اور برادیوں کے نام پر تقسیم کرتے ہیں اترپردیش کے عوام انہیںکرارا جواب دے گی۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی منڈل کمیشن کی مخالفت کی تھی تو کانگریس کو او بی سی کمیشن پر اعتراض ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بابا صاحب کو بی جے پی نے احترام دیاہے۔ اپنے خطاب میں انہوںنے سابق رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ اور ان کی بیٹی کانام لیکر ٹکٹ کٹنے سے ناراض مرگانگان سنگھ کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی ۔ پی ایم مودی کی آج کی ریلی کیرانہ لوک سبھا علاقہ کے نانوتہ میں تھی جہاں سے سہارنپور اورکیرانہ کے ووٹروںکو ساتھ لانے کی کوشش کی گئی۔