Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ملائیکہ اروڑا نے اگلے طلاق سے پہلے کے راز

ممبئی۔ملائکہ اروڑہ ارباز خان کے ساتھ اپنے رشتے پر ہمیشہ کھل کر بولتی نظر آئی ہیں۔حال ہی میں جب وہ کرینہ کپور کے ریڈیو شو پر پہنچیں تو انہوں نے کچھ اور ڈٹیلس شیئر کیں۔ جن سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو لیکر کتنی پکی تھیں۔ ملائکہ نے کہا جب میں نے اپنے کنبے اور دوستوں سے اس بارے میں بات کی تو سبھی نے پھر سوچنے کو کہا۔ سب کی رائے تھی کہ ایسا مت کرنا۔

کوئی آپ کو نہیں کہے گا کہ ہاں الگ ہو جایئے۔ پہلی چیز یہی ہوتی ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ لیں۔ملائکہ نے کہا میرے گھر والوں نے طلاق کی سنوائی سے ایک رات پہلے بھی سب چیزوں کے بارے میں سوچنے کو کہا تھا۔ طلاق سے ایک دن پہلے میں نے اپنے کنبے کو ایک ساتھ بٹھایا۔ سبھی مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا تم اپنے فیصلے کو لیکر اٹل ہو؟ مجھے لگتا ہے کہ میں نے سبھی کی باتیں صحیح طریقے سے سنیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو میری فکر کرتے ہیں۔ اس لئے میرے فیصلے کو لیکر وہ کافی فکر میں تھے۔ملائکہ نے کہا، ” آخر میں میرے دوستوں اور میری فیملی والوں نے کہا کہ اگر تم یہ فیصلہ لے رہی ہو تو تمہاری آنکھوں میں فخر ہے۔ تم ایک مضبوط خاتون ہو۔ ان ساری چیزوں ے مجھے طاقت ملی۔ اس کی مجھے اس وقت بیحد ضرورت تھی۔