Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ملائیشیا میں فاتحانہ آغاز کے مقصد سے اترے گی خاتون ھاکی ٹیم

کوالالمپور۔ (یو این آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم گول کیپر سویتا کی قیادت میں جمعرات کے روز ملائیشیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے اس سال کے شروع میں اسپین کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ ہندوستان نے خواتین ورلڈ کپ (2018) میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اسپین کے خلاف اسی کی سرزمین پر ایک مقابلہ 5۔2 سے جیتا تھا، دو مقابلے 1۔1 اور 2۔2 سے برابر کھیلے جبکہ ایک میچ میں اسے 2۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے اس کے بعد خواتین ورلڈ کپ 2018 کے سلور میڈلسٹ آئر لینڈ کے خلاف ایک مقابلہ ڈرا کھیلا تھا جبکہ دوسرا 3۔0 سے جیتا تھا۔ہندوستانی ٹیم ملائیشیا میں بھی اپنی اسی بہترین کارکردگی کو دہرانا چاہے گی۔ ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان پانچ مقابلوں کی باہمی سیریز پر ٹیم کے چیف کوچ شرڈ مرنے نے کہاکہ ‘‘ہمیشہ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ اس کے لئے نظم و ضبط اور ذمہ داری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ذمہ داری ایسا شعبہ ہے جہاں میں ٹیم میں مزید بہتری دیکھنا چاہوں گا۔ ہمارا چیلنج مخالف ٹیم نہیں بلکہ ہم خود ہیں’’۔ہندوستانی ٹیم نے آخری بار ملائیشیا سے سال 2017 ایشیا کپ میں مقابلہ کیا تھا جہاں ہندوستان نے ملائیشیا کو راؤنڈ رابن لیگ میں 2۔0 سے شکست دی تھی اور چین کے لیے سخت فائنل میں شکست دے کرخطاب اپنے نام کیا تھا۔کوچ نے کہاکہ ‘‘یہ کہنا مشکل ہے کہ ملائیشیا کیسا کھیل کھیلتا ہے کیونکہ طویل وقت سے ہم ان کے خلاف کھیلے نہیں ہیں۔ آخری بار ہمارا مقابلہ ملائیشیا سے ایشیا کپ کے دوران جکارتہ میں ہوا تھا، جسے اب کافی وقت ہو گیا ہے ۔ جہاں تک میں جانتا ہوں ملائیشیا کولمبے پاس دینا اور ڈیفنس مضبوط رکھنا پسند ہے ۔ ہمارے لئے نظم و ضبط اور ذمہ داری اس دورے کے کامیابی کی کلید ہو گی’’۔