نئی دہلی۔ (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے آج تجربہ کار گول کیپر سویتا کی قیادت میں اٹھارہ رکنی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا جو چار اپریل سے ملائشیا میں پانچ میچوں کی سریز کے لئے میدان میں اترے گی۔
ہندوستانی خواتین ٹیم آٹھ دنوں تک چلنے والے ملائشیائی دورے میں پانچ میچوں کی سریز کوالالمپور میں کھیلے گی۔ ٹیم کی نائب کپتان دیپ گریس ایکا کو بنایا گیا ہے ۔سویتا کے علاوہ رجنی اتمارپوٹیم کی دوسری گو ل کیپر ہو ں گی۔ ڈیفنس میں سلیما ٹے ٹے ’ رینا کھوکر ’ دیپ گریس ایکا ہونگی جب کہ اسپین دورے سے باہر رہنے کے بعد سنیتا لاکٹرا بھی ٹیم میں واپسی کررہی ہیں۔ مڈ فلڈ میں تجربہ کار مونیکا بھی چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ واپس آرہی ہیں۔2020اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے دوروں کے بارے میں چیف کوچ شوورڈ میرینے نے کہا کہ اسپین کے دورے کے بعد ہم اپنے ایک بمقابلہ ایک کے ڈیفنس کی پالیسی اور گیند کو قبضے میں لے کر زیادہ مواقع بنانے پرسدھار کرنا چاہتے ہیں ۔ ملائشیا میں ہم ان پالیسیوں کو بہتر کریں گے اور ہر کھلاڑی کے کھیل پر کام کریں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت دکھانی ہوگی تاکہ مستقبل میں ان کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی