لکھنؤ۔مشاعرہ ایک ادبی او ر شعری تربیت گاہ ہے ، اس سے صرف شاعری کی فہم ہی پیدا نہیں ہوتی بلکہ ایک سلیقہ مندی بھی آتی ہے جو زندگی کا شعور پیدا کرتی ہے اور یہی شعور قومی یکجہتی کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور مشاعروں سے اردوزبان وادب کو بہت فروغ بھی حاصل ہوا۔مذکورہ خیالات کا اظہار امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز کے ہیڈڈاکٹراحتشام احمدخان نے افتتاحیہ کلمات دوران کیا۔ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر رفعت شیدا صدیقی نے کی اور بطور مہمان خصوصی مشہورشاعر منیش شکلا شریک ہوئے۔امریکن انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ شیلبی نے شعراء کا استقبال کیا اوراپنے استقبالیہ کلمات میں شیلبی نے کہا کہ مشاعرہ اردوزبان ادب کی تہذیب اور قدیمی روایت ہے۔اردوکے فروغ میں مشاعروں کا کردار تاریخی رہاہے،مشاعرے اردوزبان وادب کا دل ہیں،اردو زبان میں وہ چاشنی ، کشش اورحسن ہے جس کی وجہ سے ہرشخص اس کا دیوانہ ہوجاتا ہے اور اس سے پیار کرنے لگتا ہے۔
اردونے مشاعروں کو اورمشاعروں نے اردوزبان کو زندگی عطا کی ہے۔ اس موقع پرپروگرام کے کنوینرتشنہ اعظمی نے کہا کہ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز اردوزبان وادب کا معروف ادارہ ہے اور مشاعروں کی ایک روایت یہاں سے وابستہ رہی ہے، اسی لئے شعر و ادب سے محبت کرنے والوں اس کی پذیرائی کرنے والوں کی بڑی تعداد یہاں پر طالبات اور اساتذہ کرام کی شکل میں موجود ہے۔ناظم مشاعرہ رحمت لکھنوی نے کہا مجھے اس ادارہ کے انتخاب پر بیحد مسرت ہے۔انہوں نے اپنے مخصوص لب ولہجے میں نظامت کرتے ہوئے تمام شعراء اور ان کی شاعری کاتعارف سامعین اور امریکن طالبات سے کرایا۔امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز کی ایک اورطالبہ سارہ نے مہمانوں اورشعراء حضرات شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ تمام شعراء نے اپنی بہترین شاعری سے ہم تمام طالب علموں کواردوزبان کی شیرینی سے متعارف کرایااور اردوادب میں اردو شاعری اور مشاعروں کی افادیت سے روشناس فرمایا اس کے لئے ہم تمام طالب علم آپ سب کے بے حدممنوو مشکور ہیں۔مہمان شعراء اورادارے کاتعارف امریکن انسٹی ٹیوٹ کے استاد ضیاء اللہ صدیقی ندویؔ نے کرایا۔خاتون شاعرہ شکھا شریواستو نے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر تمام شعراء نے اپنا بہترین کلام سنایا جس کو امریکن انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں اور اساتذہ نے بڑی دلجمعی سے سماعت فرمایااور شعراکرام کوان کی بہترین شاعری پر دادوتحسین سے بھی نوازا۔
المزيد من القصص
خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری: مودی
یوم اساتذہ پر ایجوکیشن اویئرنیس کمیٹی و ایم یو ایس نے اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا
علماء کے ہاتھوں رکھا گیا جامعہ حکیم الاسلام دیوبند کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد