الیکشن کمیشن نے رپورٹ مانگی
دیو بند۔ مسلمانوں سے ووٹ مانگ کر بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی گھر گئی ہیں۔ بی ایس پی، ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کی پہلی مشترکہ ریلی تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ ریلی کے دوران بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا بی جے پی کے خلاف ووٹ مانگنا انہیں مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ مانگی ہے۔ مایاوتی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر بی جے پی کو شکست دینا ہے تو مسلمان کانگریس کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ برباد نہ کریں اور ایس پی بی ایس پی آر ایل ڈی اتھڈا کے امیدوار کو ہی ووٹ دیں۔
مایاوتی نے اپنے خطاب میں راست طور پر مسلمانوں کو مکاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان کانگریس کے جھانسے میں نہ آئیں اور بی جے پی کو ہرانے کے لئے عظیم محاذ کے امیدوار کو ہی ووٹ دیں۔
اسکے بعد ریاست کے چیف الیکٹورل افسر نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ مانگی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا تھا کہ میں خاص طور سے مسلم سماج کے لوگوں سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو جذبات میں بہہ کر ، رشتہ داروں کی باتوں میں آکر ووٹ تقسیم نہیں کرنا ہے بلکہ ایک طرفہ ووٹ محاذ کو ہی دینا ہے۔
واضھ رہے کہ الیکشن کمیشن پار لیمنٹ کے الیکشن میں سبھی سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں سے انتخابی مہم کے دوران ذات، مذہب ، علاقہ یا زبان کے نام پر جذباتی اپیل سے بچنے کی تاکید کر چکا ہے تاکہ سماج میں تفریق اور کشیدگی نہ پیدا ہو۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی