Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مرزاعبدالقیوم ندوی کو ریاستی مہاتما جوتی پھلے ایوارڈ سے نواز اگیا

اورنگ آباد۔ (یو این آئی) اکھیل بھارتیہ سمتا پریشد کی جانب سے مشہور سماجی مصلح و مفکر مہاتما جوتی با پھلے کی 11؍ اپریل کو یومِ پیدائش کے موقع پر مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کو ’’مہاتما جوتی باپھولے ریاستی ایوارڈ ‘‘سے نوازاگیا۔ آل انڈیامسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی کو ان کی سماجی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اورنگ آباد شہر کے مئیر نندکمار گھوڑلے،ایم ایل اے ستیش چوہان ہاتھوں مومینٹو،سپاس نامہ پیش کر استقبال کیا گیا اور ’’مہاتما جوتی باپھولے ریاستی ایوراڈ ‘‘سے نوازا گیا۔

 

واضح رہے کہ مرزاعبدالقیوم ندوی کو یہ ایوارڈ ان کی گزشتہ بیس سالہ تعلیمی ،سماجی وعلمی میدانوں میں گرانقدر خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیاگیا ہے۔ مرزاعبدالقیوم ندوی نے اورنگ آباد شہر ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر بھر کے لاکھوں طلبہ میں اردو زبان اور کتب بینی کو فروغ دیا ہے۔ قومی اردو کونسل دہلی سے شائع ہونے والے ماہنامہ’’بچوں کی دنیا‘‘ کے تین شمارے صرف بیس دن میں ایک لاکھ 500کاپیاں فروخت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسی کے ساتھ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے اپنے فاؤنڈیشن ریڈاینڈلیڈ کے توسط سے 20ہزار کتابیں مفت طلباء میں تقسیم کی ہیں۔ اردو اسکولوں کے طلباء میں مراٹھی زبان کے تئیں بیداری اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے گزشتہ دنوں25ہزار پوسٹ کارڈوں پر مراٹھی میں ریاست کے وزیر اعلی ،شہر کے میئر اور علاقائی کمشنرکو شہری مسائل پر مراٹھی زبان میں خطوط لکھوائے تھے۔