Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Bengaluru: Kolkata Knight Riders (KKR) batsman Andre Russell celebrates after beating Royal Challengers Bangalore (RCB) during the Indian Premier League 2019 (IPL T20) cricket match between Royal Challengers Bangalore (RCB) and Kolkata Knight Riders (KKR) at Chinnaswamy Stadium in Bengaluru, Friday, April 5, 2019. (PTI Photo/Shailendra Bhojak)(PTI4_5_2019_000260B)

مجھے پتہ ہے کہ میں خاص ہوں: رسل

بنگلور۔(یو این آئی )رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی دھماکہ خیز اننگز کے دم پر کولکاتا نائٹ رائڈرس کے دلچسپ جیت کے ہیرو بنے کیریبین کھلاڑی آندرے رسل نے کہا ہے کہ وہ خود کو ‘خاص مانتے ہیں۔بنگلور کے خلاف 206 رن کے ہدف کا کامیابی سے پیچھا کرنے کے بعد رسل نے کہاکہ میں صرف زیادہ سے زیادہ چھکے ہی مارنا چاہتا تھا کیونکہ چھکوں سے ضروری رن ریٹ کم ہو جائے گا۔ میں آخری اووروں میں تیز گیند بازوں کی بولنگ کا انتظار کر رہا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہ صحیح سمت سے بولنگ نہیں کر پائیں گے کیونکہ میدان بہت چھوٹا ہے اور وکٹ بھی بیٹنگ کے لئے بہتر ہے ۔

 

میری نیت صرف زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کی تھی۔رسل نے کہا کہ میں نے انہی لمحات کے لئے مشق کی ہے ۔ میں نے اسکور بورڈ کی طرف دیکھا بھی نہیں۔ میری توجہ صرف ایک علاقے کی طرف تھا جہاں سے رن نکال سکتا ہوں اور ہمیں کتنے رن چاہئے ۔آل راؤنڈر رسل نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میں خاص کھلاڑی ہوں لیکن میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ میں پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک نہ ایک دن کسی موقع پر بلے بازی میں جدوجہد کرنا پڑے گی۔ تو میں نے چیزوں کو یکساں لے کر چلتا ہوں۔ میں کسی بھی چیز کو ہلکے میں نہیں لیتا۔ ہر میچ میں نئے سرے سے اچھی کارکردگی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔جب رسل سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے چھکے مارنے کے لئے طاقت کہاں سے لاتے ہیں، تو انہوں نے کہاکہ میں کچھ خاص نہیں کھاتا۔ میرے چاہنے والوں سے یہ طاقت ملتی ہے ۔ رسل نے جمعہ کو بنگلور کے خلاف 13 گیندوں میں سات چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تابڑ توڑ ناٹ آؤٹ 48 رن بنا کر کولکتہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔