متھرا۔ اپنے ڈانس کے لئے سرخیوں میں رہنے والی ہریانوی ڈانسرسپنا چودھری ایک بارپھرسے سرخیوں میں ہیں۔ اس بارسپنا اپنے ڈانس کے لئے نہیں بلکہ لوک سبھا الیکشن کولے کرسرخیوں میں ہیں۔ ذرائع کی مانیں توسپنا چودھری جلد ہی کانگریس میں شامل ہوسکتی ہیں اورلوک سبھا الیکشن بھی لڑسکتی ہیں۔
یہی نہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپنا چودھری کانگریس کی طرف سے لوک سبھا الیکشن بھی لڑسکتی ہیں۔ ایسی خبرہے کہ سپنا چودھری اترپردیش کی متھرا سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑسکتی ہیں۔ سپنا چودھری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے رابطے میں ہیں۔ وہیں اگرسپنا چودھری متھرا سے الیکشن لڑتی ہیں تو ہیما مالنی سے ان کا مقابلہ کافی دلچسپ ثابت ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک یہ خبریں صرف افواہ ہی ہیں، کسی بھی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ کافی وقت سے سپنا چودھری کی کانگریس میں شامل ہونے کی بات چل رہی ہے۔ قابل ذکرہے کہ سپنا چودھری گزشتہ دنوں کانگریس ہیڈ کوارٹرپہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پراکثرسیاست سے متعلق پوسٹ شیئرکرتی دیکھی جاتی ہیں۔
سپنا چودھری وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ایک ٹوئٹ کرکے کہا تھا ‘مودی جی آپ تو صرف ترغیب دیتے ہیں بی جے پی کوووٹ دینے کے لئے، لیکن راہل گاندھی مجبورکردیتے ہیں بی جے پی کوووٹ ڈالنے کے لئے جس کے بعد وہ پورا دن ٹرول ہوتی رہیں۔ حالانکہ انہوں نے بعد میں ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی