گـورنـرہـاؤس مـیـں افـطـارپـارٹـی کااہـتـمـام
لکھنؤ۔اتر پردیش کے گور نر رام نائک کی طرف سے گورنر ہاؤس میں ایک شاندار افطار پارٹی کااہتمام کیاگیا ، جس میں شیعہ وسنی فرقے سے کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔افطار کے بعد سنیوں کومولانا خالد رشید فرنگی محلی اور شیوں کو مولانا کلب جواد نقوی نے نماز مغرب پڑھائی ۔نماز کے بعد ملک و ریاست کی ترقی و امن امان کیلئے دعا کی گئی ۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما، کابینی وزیرآشو توش ٹنڈن ،برجیش پاٹھک ،چیتن چوہان ،سابق وزیر ڈاکٹر عماررضوی ،پرفیسر ایس پی سنگھ بگھیل ممبرپارلیمنٹ،سینئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈاکٹر انیس انصاری ،پرفیسر پدم شری منصور حسن ،نواب میر عبداللہ جعفر ،غیر الحسن رضوی ،سینئر کانگریسی لیڈر امیر حیدر ایڈوکیٹ اوردادامیاں درگاہ سجادہ نشیں شباہت حسین شاہ ، سنی بورڈ آف انڈیا کے صدر شہاب الدین ،ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل منان ، مولانا یعسوب عباس ،مولانا عباس ناصر ،بشپ زیرالڈ متھائیس دیگر فرقوں کے مذہبی گروہ ،پدم شری کلیم اللہ ،مختلف کالجوں کے وائس چانسلر ،سینئر منتظم و پولیس افسران سمیت متعد ماہرین تعلیم و بڑی تعداد شہرنگاراں کی معروف شخصیات موجود تھیں۔گورنر رام نائک نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا پاک مہینہ ہمیں محبت اور بھائی چارہ کی تعلیم دیتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سبھی فرقے کے لوگ آپس میںمل جل کر رہتے ہیں یہی ہماری تہذیبی روایت ہے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی