Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

عوام کا بھروسہ کانگریس کے ساتھ:گہلوت

اجمیر۔ (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی پر جملے بازی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حالات میں عوام کا بھروسہ کانگریس کے ساتھ ہے۔مسٹر گہلوت نے درگاہ شریف اجمیر میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی طرف سے چادر پیش کرنے کے بعدجےپور لوٹتے وقت ہیلی پیڈ پر نامہ نگاروں سے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں مسٹر مودی نے صرف جلے بازی کی ہے،

آخر ملک کے عوام جملے بازی کو کب تک برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی 56انچ کے سینے کے ساتھ اپوزیشن کوساتھ لے کر چلتے تو ملک کا نقشہ ہی دوسرا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی وزیراعظم بننے کے بعد ایسے کام کرتے کہ لوگ اگلے دس برسوں تک یہ بھول جاتے کہ ملک میں کوئی نیا وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔اس وقت تو ملک میں مودی کی آندھی ہی نہیں بلکہ سونامی تھی لیکن آج حالات بالکل بدل چکے ہیں اور ملک کے عوام کانگریس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقتدار میں کالے دھن کا ایک بھی پیسہ واپس نہیں آیا ہے۔

اس موقع پر راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس اچھے امیدواروں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے میدان میں اترے گی اور بھائی اکثریت سے جیت حاصل کرے گی۔ مسٹر پائلٹ نے امیدواروں کے انتخاب کے سوال پر کہاکہ پارٹی کے سینئر لیڈر عام رائے بنانے میں مصروف کار ہیں،ریاست کی زیادہ تر سیٹوں پر عام رائے بن چکی ہے لیکن ابھی دو میٹنگیں اور ہونی ہیں۔اس کے بعد آخری میٹنگ دہلی میں ہوگی، جس میں حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔