Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

عوامی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح:یوگی

گورکھپور۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ عوامی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح کا موضوع ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ناقابل معافی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے گورکھپور کے سرکٹ ہاؤس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گورکھپور۔ بستی ڈویژن میں جےای ،اے ای ایس سمیت تمام متعدی بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ تمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، سی ایچ سیز اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز، پی ایچ سیز میں تعینات ڈاکٹرز رات کو اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر رہیں اور رات کے وقت سی ایچ سیز، پی ایچ سیز میں آنے والے مریضوں کے علاج میں عدم سہولیت نہ ہو۔وزیر اعلی نے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران پوسٹنگ کے مقام پر ڈاکٹروں کے رات کے قیام کی نگرانی کریں اور رپورٹ حکومت کو ارسال کریں کیونکہ صحت عامہ کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی ہے۔
جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلی نے سب سے پہلے دونوں ڈویژنوں کے تمام اضلاع (گورکھپور، مہاراج گنج، دیوریا، کشی نگر، بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر) میں جاپانی انسیفلائٹس (جے ای)، ایکیوٹ انسیفلا ئٹس سنڈروم اے ای ایس کے کنٹرول، ڈینگو، چکن گونیا وغیرہ جیسی بیماریوں کی صورتحال اور اس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی۔وزیر اعلیٰ نے جے ای اور اے ای ایس کے کنٹرول کے لیے صحت سمیت دیگر مختلف محکموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ چھ سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اس سمت میں بہت اچھا کام کیا گیا ہے۔ جے ای اور اے ای ایس کے معاملات میں 98 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے شرح اموات بھی صفر کے قریب ہے اور بہت جلد اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
ویڈیو کانفرنسنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی، چکن گونیا وغیرہ جیسی دیگر متعدی بیماریوں کے حوالے سے بھی اسی طرح کی مسلسل مستعدی کا مظاہرہ ضروری ہے۔ متعدی بیماریوں کو پھلنے پھولنے سے روکنے کے لیے آشا بہنوں کے ساتھ بات چیت کر کے لوگوں کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔ بیماری کی صورت میں فوری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔مریضوں کو اسپتال تک پہنچانے میں سہولیت ہو اس کے لئے 102 اور 108 ایمبولینس سروسز کی نگرانی ہونی چاہیے۔
جائزہ میٹنگ میں میں کچھ عوامی نمائندوں نے اپنے علاقے کے سی ایچ سی، پی ایچ سی میں ڈاکٹروں کی کمی کا ذکر کیاجس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہاں بھی ڈاکٹروں کی کمی ہے، وہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سی ایم او ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر تعینات کریں۔ کسی بھی صورت میں عوام کی صحت کی سہولیات متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی نئے طبی مرکزکی نئی عمارتیں تعمیر ہو گئی ہیں انہیں وسائل اور عملہ کے ساتھ جلد فعال کیا جائے۔