Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ضحٰی جویلرس کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا انعقادواہتمام

لکھنؤ۔ضحٰی جویلرس کے مالک حاجی اعجاز (چاندی والے) کے دولت کدے پر ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد استادالشعرا محمد فاروق جاذب کی صدارت اورمعروف قلمکار رضوان احمد فاروقی کی نظامت میں ہوا۔


واضح رہے قاری حسنین رجولوی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والے اس مشاعرہ میںبحیثیت مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم واصف فاروقی اور روی داس مہروترا (ودھایک) سماجوادی پارٹی نے شرکت کی. جبکہ مہمانِ اعزازی کہ طور پر شریف شہباز (کانپور) اور رستم الہ آبادی (الہ آباد) شریک محفل رہے-
مشاعرہ سے قبل حاجی اعجاز نے تمام شعراء و سامعین کا استقبال کرتے ہوئے مشاعرے کے مقصد پر روشنی ڈالی اور ضحٰی جویلرس کی خدمات کا خاکہ پیش کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ہمارے یہاں غریب بچیوں کی شادی بیاہ میں دیئےجانےوالےزیورات نہ صرف مناسب دام پر دئے جاتے ہیں بلکہ یک مشت رقم ادا نہ کر پانے والے لوگوں کے لئے آسان قسطوں پر بھی دئے جاتے ہیں. اسی مقصد کو عوام تک پہنچانے کے لئے ہم نے ہر سنیچر کو جگہ بدل بدل کر مشاعرہ کرنے کا عزم کیا ہے جس کی شروعات بحمد اللہ آج ہمارے گھر سے ہو چکی ہے۔اس موقع پر تمام شعراء کو ضحٰی جویلرس کی جانب سے چاندی کا قلم تحفتاً پیش کیا گیا۔
اس مشاعرہ میں فاروق جاذب لکھنوی،واصف فاروقی، شریف شہباز، رستم الہ آبادی، رضوان احمدفاروقی،معید رہبر لکھنوی،نصیراحمدنصیر،قاری حسنین رجولوی،طارق سخا لکھنوی،قمر سیتاپوری، محشر گونڈوی،خلیل اختر لکھنوی،وقار کاشف عثمانی، ثابت لکھنوی، عاصم کاکوروی،طلحہ لکھنوی،التمش لکھنوی،حکیم آغاز، قاری عبداللہ وغیرہ نے کلام پیش کیا۔شرکاء میں، محمد شہزاد، حاجی لئیق احمد، محمد فرقان، فیضان خان، قمر الھدی، حافظ محمد وصی، امیر فیصل، درد فیض خان ،سید شاہ فیصل، محمد عتیق عتیقے،طلحہ اعجاز، محمد فیاض،مولانا کفیل احمد ندوی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔مشاعرہ کنوینر معید رہبر لکھنوی نے تمام شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔نیز تمام شعراء و سامعین اہل خانہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے لطف اندوز ہوئے۔