دیوبند۔سماجی و ادبی تنظیم ’نظر‘ کے ذریعہ محلہ خانقاہ میں واقع دفتر پر منعقد میٹنگ میں محلہ کے لوگوں کو صدفیصد ووٹ ڈالنے کے لئے حلف دلایا گیا اور اپیل کی گئی کہ تمام کارکنان مہم کے تحت اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی ووٹ کے تئیں بیدار کریں ۔
اس موقع پر تنظیم کے بانی صدر نجم عثمانی نے صدفیصد ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے، آپ کے ایک ووٹ سے ملک کو بہتر راستہ مل سکتاہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ملک کی جمہوریت پر فخر ہے ،جس کے تحت ہمیں ووٹ کا حق حاصل ہے اور ووٹ ہر ہندوستانی کا بنیاد حق ہے، الیکشن جمہوریت کاتہوار ہے اسلئے ہمیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور لوگوں کو بھی بیدار کرناچاہئے۔اس دوران تمام لوگوں کو حلف دلایا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمشاد ،کمل دیوبندی،نوشاد صدیقی، انس جامعی،نانو کاشف سمیت محلہ کے درجنوں لوگ شامل رہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی