Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

شہوت: طبی اعتبار سےبے مثال فوائد

شہتوت وٹامن ’’سی ‘‘ سے بھر پور اور قدرے وٹامن ’’ڈی ‘‘ سے مرکب ہے ۔ رنگ کے اعتبار سے سیاہ اور سبزی مائل سنہرا ہوتا ہے ۔ ذائقہ اس کا شیریں اور قدرے مائل بہ ترشی ہوا کرتا ہے ۔
شہتوت کا موسم بڑا مختصر ہوا کرتا ہے ۔ بمشکل مکمل طور پر ایک ماہ تک یہ اپنی بہترین حالت میں میسر ہوتے ہیں ۔ اس لئے طبیب حضرات اس کا رب شربت تیار کر کے آنے والے وقت کے لئے اسے محفوظ کر لیتے ہیں ۔ اس لئے طبی اعتبار سے اس کے بے مثال فوائد ہیں ۔ پہلی بات تو یہ کہ گرم موسم کی شدت میں یہ حرارت کو بجھاتا ہے ، شدیدپیاس کی حالت ہو تو اس کو استعمال تسکین دیتا ہے ۔
فی زمانہ بچوں کے حلق کے غدود اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ ڈاکٹر حضرات ان غدود (لوزتین )کو بذریعہ آپریشن بالکل نکال دیتے ہیں ، لیکن اس حقیقت سے بھی آگاہ ہیں کہ یہ بچے میں موجود جراثیموں کے خلاف ایک دفاعی ہتھیار ہے ۔ یہاں ایک فاضل طبیب بذریعہ شربت شہتوت سیاہ بڑی آسانی سے ان غدود کے ورم کا علاج کر لیتا ہے اور بچہ ورم لوزتین کے نتیجے میں مبتلا عذاب سے نجات پاجات ہے ۔
بعض اوقات حلق میں عجب سی ناقابل بیان خشکی کے نتیجے میں حلق میں کانٹے سے چبھتے محسوس ہوتے ہیں ۔ رب شہتوت کے غرارے ان کے اس دکھ کا مداوا ہیں ۔ غرض کہ حلق امراض میں مبتلا لوگوں کے لئے شہتوت بہترین اثرات کا حامل ہے ۔ اور تو اور خناق جو ایک موذی اور جان لیوا امراض ہے اس کے لئے بھی شہتوت بہترین تریاق کا اثر رکھتا ہے ۔ گرمی بد اثرات کے نتیجے میں صفراوی تکلیفوں میں مبتلا لوگ شہتوت کا استعمال کر کے اس کے بے شمار فوائد کا مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔
وہ لوگ جو مستقل طور پر معدے میں تیزابیت کا طوفان جمع رکھتے ہیں ، ہر طرح کی دوائیں استعمال کرنے کے بعد بھی وہ تیزابیت کے عذاب کا شکار ہیں ان کے اس روگ کا بہترین علاج ایک پائو شہتوت کھانا ہے ۔ شربت شہتوت استعمال کرنا اکسیری اثرات کا حامل ہے ۔ شربت شہتوت گھر پر تیار کرنے کے لئے ایک آسان ترکیب یوں ہے ۔
شہتوت کا رس ایک پائو ، پانی سادہ ایک پائو ، چینی ایک کلو ۔تینوں اشیاء کو ایک قلعی شدہ پتیلی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور نیچے آگ جلا دیں ، جب جوش آجائے تو چولہے سے اتار کر سرد کر لیں اور صاف شیشوں میں محفوظ کر لیں ۔ یاد رہے اس شربت کو جالا اور کائی ہرگز نہ لگے گا اور استعمال کرنے میں خوش ذائقہ ہوگا ۔

 

 

 

https://kaumikhabrein.com