امیٹھی(یواین آئی)کانگریس صدر و امٹھی سے امیدوار راہل گاندھی کی شہریت اور تعلیمی لیاقت پر آزاد امیدواروں کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام طرح کےالزامات کو برخاست کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر نے راہل کے ذریعہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ داخل حلف نامہ کی تمام تفصیلات کو صحیح قرار دیا ہے۔امیٹھی سے چار آزادامیدواروں نے راہل گاندھی کی شہریت اور تعلیمی لیاقت پر کاغذات نامزدگی کی جانچ کے دوران سنیچر کو سوال اٹھا یا تھا۔آزاد امیدوار دھرب لال نے افضل۔ سریش چندرا اور سریش کمار کے ساتھ اس ضمن میں سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے راہل کے کاغذات نامزدگی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ریٹرنگ آفیسر ڈاکٹر منوہر مشرا جنہوں نے اس پورے معاملے کو پیر کی صبح تک کے لئے ملتوی کردیا تھا اور راہل کے نمائندےراہل کوشک سے اس ضمن میں وضاحت طلب کی تھی۔ آج ڈاکٹر مشرا نے راہل گاندھی کا موقف رکھنے والے راہل کوشک کی وضاحت کو سننے کے بعد آزاد امیدواروں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام ہی الزامات کو خارج کرتے ہوئے راہل گاندھی کے کاغذات نامزدگی کو درست ٹھہرایا۔دھرب لال اور دوسرے افراد نے راہل کی شہریت اور تعلیمی لیاقت کے بارے میں سوال اٹھا ئے ہیں۔اس ضمن میں کانگریس نے الزامات کو خارج کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس طرح سے کوئی بھی شخص گاندھی خاندان کی شہریت پر سوال کھڑا کرسکتا ہے؟۔کانگریس ضلع صدر یوگیندر مشرا نے اس معاملے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ ملک کا ہر شخص تحریک آزادی میں گاندھی خاندان کے کردار کے بارے میں اچھی طرح سے واقف ہے۔ اب راہل گاندھی کی شہریت کے بارے میں سوالیہ نشان کچھ لوگوں کے ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے‘‘۔ انہوں نے جواب میں بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کے تعلیمی ریکارڈ کے بارے میں جانچ کا مطالبہ کیا۔کانگریس ترجمان انل سنگھ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں پیدا ہونے والے تنازعہ سے دھیان کو بھٹکانے کے لئے یہ معاملہ منظم سازش کے تحت اٹھایا گیا۔ کانگریس ترجمان نے جواب میں بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی کے تعلیمی ریکارڈ کے بارے میں جانچ کا مطالبہ کیا۔ملحوظ رہے کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا پیر سے امیٹھی اور رائے بریلی میں انتخابی مہم کے لئے یہیں قیام پذیر ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی