Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

شہادت پر تبصرہ نہیں ہونا چاہئے:دگوجے

بھوپال۔(یواین آئی)مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کی جانب سے ممبئی حملے میں شہید ہیمنت کرکرے پر کئے گئے تبصروں پر پیدا ہوئے تنازعہ کے درمیان بھوپال سے کانگریس امیدوار اور سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ ملک کے لئے شہید ہونے والوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔مسٹرسنگھ نے آج یہاں اس بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب مناسب الفاظ میں دیا۔انہوں نے کہاکہ وہ الیکشن میں اپنےحریف کے خلاف تبصرہ نہیں کرتے لیکن یہ سچ ہے کہ جس نے ملک کےلئے شہادت دی ہو،اس پر کسی کو تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مسٹر کرکرے ایماندار اور فرض کےلئے جینے والے افسر تھے.

،جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان گنوا دی۔انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت پر سبھی کوفخر ہے۔وہیں مسٹر سنگھ کے بیٹے اور ریاست کے وزیر کابینہ جے وردھن سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر کرکرے نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ان کی قربانی اور ایمانداری پر داغ لگانا شرمناک ہے۔اقتدار کی طاقت سے سچ کچھ دیر کےلئے تو روکا جاسکتا ہے لیکن آخر میں سچ اور انسانیت کی ہی جیت ہوگی۔‘‘دراصل سادھوی پرگیا ٹھاکر کا اس سلسلے میں ویڈیو آج سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے،جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے(اے ٹی ایس) کے اس وقت کے سربراہ اور ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے افسر ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں تبصرہ کررہی ہیں۔سادھوی ایک دہائی سے زیادہ وقت پہلے مہاراشٹر کے مالے گاؤں دھماکہ معاملے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں کافی وقت تک رہی ہیں۔اس وقت مسٹر کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ تاچھ کی تھی۔کل دیر شام سادھوی پرگیا نے یہاں بی جےپی کارکنان کے جلسے میں کہا کہ مسٹر کرکرے نے پوچھ تاچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیاتھا،اس لئے انہوں نے ان سے کہا تھا کہ ’تیرا سروناش ہوگا‘۔