پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایٹمی اور میزائل تجربات روکنے اور آج سے میزائل ٹیسٹ سائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی یا میزائل تجربات کی اب ضرورت نہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ نے کہا کہ آج سے ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات کے لیے قائم تنصیبات کو بند کیا جارہا ہے اور پیونگ یانگ اب مزید کسی قسم کے ایٹمی یا میزائل تجربات نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شمالی کوریا دنیا بھر میں ایٹمی تجربات ختم کرنے کی عالمی کوششوں کا حصہ بنے گا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی