دہشت گردی کی فنڈنگ معاملہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی
نئی دہلی۔ انفورس منٹ ڈائرکٹریٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم دہشت گرد سید صلاح الدین کی جموں کشمیر میں واقع 13املاک ضبط کی ہیں۔
صلاح الدین عالمی سطح پر ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سربراہ ہے۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت 1.22کروڑ کی املاک ضبط کرنکے کا حکم دیا۔ ان املاک کا تعلق دہشت گرد تنظیم کے لئے مبینہ طور پر کام کرنے والے باندی پورہ کے شہری محمد شفیع شاہ اور ریاست کے چھ دیگر شہریوں سے ہے۔
ای ڈی نے کہا کہ اس نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام کارروائی (یو اے پی اے) کے تحت صلاح الدین ، شاہ اور دیگر کے خلاف فرد جرم کا نوٹس دینے کے بعد کرمنل معاملہ درج کیا ہے۔ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں سب سے زیادہ سرگرم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین ، پاکستان کے راول پنڈی میں رہنے والے چیف کمانڈر سید صلاح الدین جموں کشمیر میں دہشت گرد ی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے رقم مہیا کرانے کا ذمہ دار ہے۔ اس نے آئی ایس آئی اور اپکستان پر مبنی تنظیموں کے ساتھ مل کر جے کے اے آر ٹی نامی ٹرسٹ کے ذریعے جمع کی گئی رقم سے ہندوستان میں دہشت گردی کی فنڈنگ کی۔ بیان میں کہا گیا کہ حوالہ اور دیگر ذرائع سے یہ رقم بھیجی گئی۔دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملہ میں صفی شاہ ی الوقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی