Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

New Delhi: India's badminton player P Sindhu plays a return against compatriot Mugdha Agrey during the first round of women's singles badminton match, at the Yonex-Sunrise India Open 2019 in New Delhi, Wednesday, March 27, 2019. (PTI Photo/Arun Sharma) (PTI3_27_2019_000146B)

سندھو کی آسان جیت،

سری کانت کو کرنی پڑی مشقت، شوبھنکر کا الٹ پھیر

نئی دہلی۔(یو این آئی) ٹاپ سیڈ یافتہ اور سابق چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو نے یونیکس سن رائز انڈیا اوپن بیڈمنٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز شاندار آغاز کرتے ہوئے آسان جیت حاصل کرکے دوسرے دور میں جگہ بنالی جبکہ تیسری سیڈ کدامبی سری کانت کو جیت حاصل کرنے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑ گئی۔ اس دوران شوبھنکر ڈے نے چوتھی سیڈ انڈونیشیا کے ٹامی سوگی یارتو کو ہراکر بڑا الٹ پھیر کردیا۔سال 2017 میں چمپئن رہی سندھو نے یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں چل رہے اس مقابلے کے پہلے ہی دور کے میچ میں ہم وطن مگدھا آگرے کو محض 23 منٹ میں 21۔8، 21۔13 سے شکست دیکر بیڈمنٹن کا سبق سکھا دیا۔ سندھو کا دوسرے دور میں ہانگ کانگ کی ڈونگ جائے جوان سے مقابلہ ہوگا۔ سندھ پہلی بار جوان کے ساتھ کھیلیں گی۔مردوں کے زمرے میں سری کانت کو ہانگ کانگ کے وونگ ونگ کی ونسیٹ کو ہرانے کے لئے 56 منٹ تک مقابلہ کرنا پڑا۔ سری کانت نے یہ مقابلہ 21۔16، 18۔21، 21۔19 سے جیتا۔ فیصلہ کن گیم میں ونسیٹ نے ایک وقت 15۔11 کی مضبوط برتری بنالی تھی۔ وہ 18۔15 سے بھی آگے تھے لیکن سری کانت نے لگاتار پانچ پوائنٹ لیکر 20۔18 کی برتری بنائی اور 21۔19 گیم ختم کرکے میچ ختم کردیا۔ سری کانت کا دوسرے دور میں چین کے لو گوانجھو سے مقابلہ ہوگا۔پہلے راؤنڈ میں سب سے سنسنی خیز جیت شوبھنکر کے نام رہی جنہوں نے انڈونیشیا کے ٹامی سوگی یارتو کو ایک گھنٹے 18 منٹ کی جد و جہد میں 14۔21، 22۔20، 21۔11 سے شکست دیکر تہلکہ مچادیا۔ سوبھنکر کا اگلا مقابلہ تائی کے وانگ جو ویئی سے ہوگا۔پانچویں سیڈ سمیر ورما اور ایچ ایس پرنئے نے یونیکس سن رائز انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے آج دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ سمیر نے ڈنمارک کے ریسمس گومکے کو پچاس منٹ میں 21-18, 21-12 سے ہرایا۔ سمیرپچھلے سال کے اواخر میں ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کے سیمی فانلسٹ رہے تھے ۔ سمیر کا دوسرے دور میں ہم وطن بی سائی پرنیت سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے کوالیفائر کارتیکے گلشن کمار کو ایک گھنٹے میں 22۔24، 21۔13، 21۔8 سے ہرایا۔پرنئے نے الٹ پھیر کرتے ہوئے آٹھویں سیڈ تھائی لینڈ کے کانتافون کو ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں 14-21, 21-18, 21-14 سے ہرایا۔پرنئے کے سامنے دوسرے دور میں ڈنمارک کے جان او جارگینسن کا چیلنج ہوگا جنہوں نے ہندوستان کے راہل یادو کو 28 منٹ میں 21۔14، 21۔6 سے ہرایا۔ پروپلی کشیپ ہانگ کانگ کے لی چیوک سیو کو 59 منٹ میں 14۔21، 21۔18، 21۔10 سے ہراکر دوسرے دور میں پہنچ گئے ۔خواتین میں کوالیفائر ریا مکھرجی نے بھی اچھی شروعات کی اور تھائی لینڈ کی فٹایا پورن چائیوان کو 38 منٹ میں 21۔17، 21۔15 سے شکست دی اور دوسرے دور میں جگہ بنالی۔ ریا کا اگلا مقابلہ آٹھویں سیڈ ڈنمارک کی میا بلچفیلٹ سے ہوگا۔اس دوران مردوں کے ڈبلز میں منو اتری اور بی سمیت ریڈی نے ہم وطن روی اور لکش سروہا کو اکیس منٹ میں 21-14, 21-7 سے ہراکر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔کوالیفائر سے مین ڈرا میں پہنچے کارتک جندل کو پہلے دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اے ایم وی گرو سائی دت اجے جے رام اور کوالیفائر سدھارتھ ٹھاکر بھی پہلے دور میں ہار گئے ۔روشالی گمانڈی 54 میں تین گیموں میں تھائی لینڈ کی چنان چڈا جوکوروم سے 21۔17، 20۔22، 12۔21 سے ہار گئیں۔ ویدہی چودھری کو بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن آروکیا والٹر اور سائی اتّیجتا راؤ چکا بھی پہلے دور میں باہر ہوگئیں۔ رتیکا تھاپر اور پراشی جوشی کو بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے دور میں 15ہندوستانی جوڑیاں الگ الگ زمروں میں ہار گئیں جب کہ آٹھ ہندوستانی جوڑیاں الگ الگ زمروں میں دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔