Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

New Delhi: India's badminton player P Sindhu plays a return against compatriot Mugdha Agrey during the first round of women's singles badminton match, at the Yonex-Sunrise India Open 2019 in New Delhi, Wednesday, March 27, 2019. (PTI Photo/Arun Sharma) (PTI3_27_2019_000146B)

سندھو، سری کانت، پرنیت، کشیپ اور پرنے کوارٹر فائنل میں

نئی دہلی۔ (یو این آئی) خطاب کی مضبوط دعویدار اور ٹاپ سیڈ یافتہ پی وی سندھو تیسری سیڈ کدامبی سری کانت، بی سائی پرنیت، پرو پلی کشیپ اور ایچ ایس پرنے نے جمعرات کو اپنے اپنے اپنے اپنے مقابلے جیت کر یونیکس سن رائزر انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔سال 2017 کی چمپئن سندھو نے ہانگ کانگ کی ڈونگ جائے جوان کو 32 منٹ میں 21۔11، 21۔132 سے ہراکر آخری آٹھ میں جگہ بنالی،۔

سندھو کا کوارٹر فائنل میں آٹھوی سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچ فیلٹ سے مقابلہ ہوگا۔سابق چمپئن سری کانت نے دھماکہ خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لو گوانگ جھو کو 34 منٹ میں لگاتار گیموں میں 21۔11، 21۔16 سے شکست دی۔ سری کانت کا آخری آٹھ میں اب ہم وطن پرنیت سے مقابلہ ہوگا۔ پرنیت نے پانچویں سیڈ ہم وطن کھلاڑی سمیر ورما کو سخت مقابلے میں 18۔21، 21۔16، 21۔15 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر کے کھلاڑی پرنیت نے اس جیت کے ساتھ 15 ویں رینکنگ کے سمیر کے خلاف اپنا ریکارڈ 3۔3 کر لیا ہے ۔ پرنیت نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیم جیتتے ہوئے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 11 منٹ میں ختم کیا۔پروپلّي کشیپ نے تھائی لینڈ کے تانوگساک سینسوم بنسک کو 37 منٹ میں 21۔11، 21۔13 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ تائی پے کے وانگ جو ویئی سے ہوگا۔پرنے ڈنمارک کے جان او جورگسن کو ایک گھنٹے چھ منٹ میں 21۔ 19، 20۔22، 21۔1 سے ہراکر آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔ پرنے کا اب کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کے ہی ایک دیگر کھلاڑی اور دوسری سیڈ وکٹر ایکسیلسن سے مقابلہ ہوگا۔پہلے دور میں چوتھی سیڈ ٹامی سوگیارتو کو باہر کرنے والے ہندوستان کے شوبھنکر ڈے دوسرے دور میں ہارکر باہر ہوگئے ۔ شوبھنکر کو تائی پے کے وانگ جو ویئی نے 44 منٹ میں 21۔16، 21۔13 سے ہرادیا۔خاتون زمرے میں کوالیفائر ریا مکھرجی کو آٹھویں سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچ فیلٹ سے 50 منٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلیچ فیلٹ نے یہ مقابلہ 21۔8، 17۔21، 21۔13 سے جیت لیا۔خاتون ڈبلز میں اپرنا بالن اور شروتی کیپی نے ہانگ کانگ کی این جی ونگ ینگ اور ییگ اینگا تنگ کو 50 منٹ میں 21۔19، 7۔21، 21۔17 سے اور اشونی بوپنا اور این سکی ریڈی کی جوڑی نے چین کی جوڑی چین جیا اوفئی اور جھوؤ چاؤمن کو 34 منٹ میں 21۔18، 21۔14 سے ہراکر آخری آٹھ میں مقام حاصل کیا۔مرد ڈبلز میں پرنب جیری چوپڑا اور شوم ورما نے ہم وطن انروددھ مائیکر اور ونے کمار سنگھ کو 30 منٹ میں 21۔15، 21۔11 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں مقام بنا لیا۔ خاتون ڈبلز میں اپرنا بالن اور شروتی کیپی نے ہانگ کانگ کی این جی ونگ ینگ اور یینگ اینگا مکسڈ ڈبلز میں پرنب اور این سکي ریڈی اور خاتون ڈبلز میں پوجا ڈانڈو اور سجنا سنتوش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مکسڈ ڈبلز میں ارجن ایم آر اور منیشا کوبھی شکست ہو ئی۔