Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سشمیتا سین کی فلم تالی کا موشن پوسٹر ریلیز

ممبئی۔(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی آنے والی فلم تالی کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔تالی کے موشن پوسٹر میں سرخ بندی میں سشمیتا سین کا چہرہ ابھرتا ہوا دکھایا گیا ہے ۔

اس سیریز میں سشمتا سین ایکٹوسٹ گوری ساونت کے کردار میں نظر آئیں گی۔تالی کے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے ، ‘‘لاکھ گرا دے بجلی مجھ پے ، میں تو سترنگ بنوں۔ #ہیپی پرائیڈ” سشمتا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے ، میں تالی بجاتی نہیں بجاتی ہوں۔ تالی کو روی جادھو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔
سونم کپور نئی فلم بلائنڈ میں اندھے سراغ رساں کا کردار ادا کریں گی
ممبئی۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم بلائنڈ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور وہ نئی فلم میں ایک اندھے سراغ رساں کا کردار ادا کریں گی۔ بلائنڈ کے نئے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آنکھوں نے معذوری کے باوجود ایک پیشہ ور قاتل کا پیچھا کرتی ہیں۔فلم کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کی گئی ہے اور اس میں پراب کوہلی، ونے پاٹھک اور للیت ڈوبے بھی شامل ہیں۔

تھرلر فلم بلائنڈ 2011 کی کورین مووی کا ری میک ہے جو اسی نام سے تھی اور اسے 7 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔سونم کپور کووڈ وبا کے دوران برطانیہ شفٹ ہوگئی تھیں اور وہ چار بس قبل دلکیر سلمان کے مدمقابل دی زویا فیکٹر میں نظر آئیں۔