Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Kuala Lumpur: India's Kidambi Srikanth return a shot to China's Chen Long during the Malaysia Badminton Open men's singles quarterfinal match in Kuala Lumpur, Malaysia, Friday, April 5, 2019. AP/PTI(AP4_5_2019_000104B)

سری کانت کی کوارٹر میں شکست کے ساتھ ہندستانی چیلنج ختم

کوالالمپور۔ (یو این آئی )آٹھویں سیڈ ہندستان کے کدامبي سری کانت اپنے پرانے حریف چین کے چن لوگ کا چیلنج پار نہیں کرسکے اور مرد سنگلز کوارٹر فائنل مقابلے میں ان کی شکست کے ساتھ یہاں ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعہ کو ہندوستانی چیلنج بھی ختم ہو گیا۔

چوتھی سیڈ لوگ نے سری کانت کو مسلسل گیمو ں میں 21-18، 21-19 سے شکست دے کر 48 منٹ میں ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ ٹورنامنٹ میں سری کانت اکیلے ہندوستانی کھلاڑی بچے تھے ۔دنیا میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی لوگ کے ہاتھوں سری کانت کی کیریئر کے کل سات مقابلوں میں یہ چھٹی ہار بھی ہے ۔ انہوں نے ایک بار لوگ کو آسٹریلین اوپن میں شکست دی ہے ۔ تقریبا دو سال بعد سری کانت اور لوگ کے درمیان ہوئے اس مقابلہ میں چینی کھلاڑی نے دو گیم پوائنٹ جیتے ۔آٹھویں سیڈ سری کانت نے پہلے گیم میں 3-3 اور 6-6 کی برابری کے بعد جدوجہد کی اور 13-7 کی مضبوط برتری بنائی۔ لوگ نے اگرچہ پچھڑنے کے باوجود پوائنٹس لینا جاری رکھا اور ایک وقت سری کانت سے فرق کم کرتے ہوئے اسکور 13-17 کیا اور پھر 19-17 سے آگے ہو گئے ۔ انہوں نے 21-18 سے قریب سے گیم جیت لیا۔دوسرے گیم میں بھی سری کانت نے آغاز میں کافی جدوجہد کی اور 5-5 کے اسکور تک برابر رہے ۔ لیکن پھر چینی کھلاڑی نے 12-7 کی مضبوط برتری بنائی اور اس برتری کو برقرار رکھتے ہوئے 16-8 سے ہندوستانی شٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اگرچہ دنیا میں ساتویں نمبر کے کھلاڑی نے واپسی کے لیے زور لگاتے ہوئے 18-18 اور 19-19 پر برابری حاصل کی لیکن لوگ نے مسلسل دو پوائنٹس لے کر گیم اور میچ جیت لیا۔