یاتری اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ
سری نگر۔ (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا کا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا۔تفصیلات کے مطابق یاتریوں کا پہلا قافلہ ‘بم بم بھولے ‘ اور ‘ہر ہر مہادیو کے نعروں کے بیچ ہفتے کی صبح اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اوران میں سا دھو،مرد و زن، پیر و جوان شامل تھے ۔وسطی ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ سے سکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر راگھو لنگر کے ساتھ ضلع کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل نے جھنڈی دکھا کر یاتریوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننوان پہلگام بیس کیمپ سے سکریٹرٰ مال ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈکلع مجسٹریٹ اننت ناگ اور ایس ایف حامد نے یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یاتری انتظامات کو دیکھ کر بہت ہی مطمئن نظر آئے اور مقامی لوگوں کی طرف سے مدد فراہم کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کر رہے تھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی