Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Patna: BJP leaders including former minister Renu Kushwaha, former legislator Poonam Devi, Madhepura, 2014 BJP candidate Vijay Kumar Kushwaha and other leaders join hands after resigning from their posts, at a press conference, in Patna, Friday, April 05, 2019. (PTI Photo)(PTI4_5_2019_000040B)

رینو کشواہانے بی جے پی سے دیااستعفیٰ

رینو کشواہانے بی جے پی سے دیااستعفیٰ
پٹنہ۔ (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم نے ناراض بہار کی سابق وزیر اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی سینئر لیڈر رینوکشواہا نے آج پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفی دے دیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ محترمہ کشواہا نے سابق رکن اسمبلی پونم دیوی اور سال 2014کے لوک سبھا انتخاب میں مدھے پورا لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار رہے وجے کمار سنگھ کی موجودگی میں یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔

 

ان کے ساتھ ہی سینئر لیڈر نریندرسنگھ کشواہا اور انکے حامیوں نے بھی پارٹی سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے استعفی دینے کااعلان کیا۔سابق وزیرنے کہاکہ آج سے ٹھیک پانچ سال پہلے بہار حکومت میں وزیرکے عہدے پر رہتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے سے خاص طور سے متاثر ہوکر جنتا دل یو اور وزیرکے عہدے سے استعفی دیکر بی جے پی میں اپنے حامیوں کے ساتھ شامل ہوئی تھیں۔ لیکن ان پانچ برسوں میں بی جے پی کی قیادتوالی قومی جمہوری اتحاد حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوگیاہے اور رہی سہی کسر اس بار کےلوک سبھا انتخاب میں امیدواروں کے انتخاب میں پوری ہوگئ ۔