Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Bengaluru: Kolkata Knight Riders (KKR) batsman Andre Russell celebrates with team mates after beating Royal Challengers Bangalore (RCB) during the Indian Premier League 2019 (IPL T20) cricket match between Royal Challengers Bangalore (RCB) and Kolkata Knight Riders (KKR) at Chinnaswamy Stadium in Bengaluru, Friday, April 5, 2019. (PTI Photo/Shailendra Bhojak)(PTI4_5_2019_000262B)

رسل پاور سے راجستھان کو پست کرنے اترے گی کے کے آر

جے پور۔ (یو این آئی )رایل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آندرے رسل کی شاندار اننگز سے ملی زبردست جیت سے حوصلہ افزا کولکاتا نائٹ رائڈرس اتوار کو مخالف ٹیم راجستھان رائلس کا مقابلہ اس گھریلو میدان پر کرے گی جہاں ایک بار پھر ناظرین کو اسی مہم جوئی کی توقع ہو گی جبکہ میزبان ٹیم پر اپنی مشکل سے حاصل ہوئی تال کو برقرار رکھنے کا چیلنج ہوگا۔دلچسپ ہے کہ راجستھان اور کے کے آر اپنے گزشتہ میچوں میں آر سی بی کو شکست دے چکی ہیں۔

کولکتہ نے بنگلور کو میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دی تھی، لیکن خاص یہ رہا کہ اس میچ میں ٹیم نے 206 رنز کے بڑے اسکور کا بھی پانچ گیندیں باقی رہتے ہی دفاع کر لیا۔ اس میچ میں کیریبین کھلاڑی آندرے رسل ٹیم کے ا سٹار رہے تھے جنہوں نے 13 گیندوں میں سات چھکے اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ 48 رن کی اننگز سے مکمل میچ بدل کر رکھ دیا۔وہیں راجستھان بھی گزشتہ میچ میں آر سی بی کو سات وکٹوں سے شکست دے چکی ہے ۔ ‘پنک بریگیڈ نے متوازن بلے بازی اور گیند بازی سے یہ میچ اپنے گلابی شہر جے پور میں جیتا تھا جو آئی پی ایل کے چار میچوں میں ان کی پہلی جیت بھی تھی۔ راجستھان ابتدائی تین میچ ہار چکی ہے اور ساتویں نمبر پر ہے ، ایسے میں اس کی کوشش دوسرے نمبر کی کے کے آر کے سخت چیلنج کو توڑتے ہوئے اپنی لے برقرار رکھنا ہو گی ۔راجستھان رائلس کی ٹیم اپنے گھریلو سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں گھریلو حالات اور اس میدان پر پچھلی جیت کے اعتماد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ اگرچہ ٹیبل میں سب سے اوپر کی ٹیموں میں شامل دنیش کارتک کی ٹیم کولکتہ کو روکنے کے لئے اجنکیا رہانے کی ٹیم کو بلے بازی اور گیند بازی میں سو فیصد کھیل دکھانا ہوگا۔کپتان رہانے ، جوس بٹلر، زبردست آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ اور بین اسٹوکس جیسے قابل بلے باز راجستھان کی ٹیم میں ہیں۔ لیکن بال ٹیمپرنگ کیس کے بعد واپسی کر رہے اسمتھ کی بلے بازی میں اب وہ بات دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے چار میچوں میں اب تک 86 رنز بنائے ہیں جس میں ایک بھی نصف سنچری نہیں ہے ۔سنجو سیمسن تین میچوں میں ایک سنچری سمیت 140 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ بٹلر دوسرے اور رہانے تیسرے نمبر پر ہیں۔ بنگلور کے خلاف اسمتھ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو ان کا اب تک کا سب سے بہترین ا سکور تھا اور امید رہے گی کہ وہ کولکتہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اور بہتر اسکور کر پائیں گے ۔گیند بازوں میں شریس گوپال چار میچوں میں چھ وکٹ اور بین اسٹوکس چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ہیں لیکن اسٹیورٹ بنی ،کے گوتم اور جوفرا آر چر بہترین اور کفایتی بولنگ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔دوسری جانب کولکتہ اب تک ایک ہی میچ ہاری ہے اور رسل کی گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پھر ان پر کافی نگاہیں ہوں گی۔ رسل نے چار میچوں میں ایک سنچری سمیت 207 رن بنائے ہیں اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔ اس کے بعد نتیش رانا (169) اور رابن اتھپا (146) دوسرے اور تیسرے بڑے اسکورر ہیں۔ وہیں مڈل آر ڈر میں کارتک، شبھمن گل، سنیل نارائن اور کرس لن بھی سرکردہ اور ٹیم کے مفید بلے باز ہیں۔کے کے آر کا بلے بازی آر ڈر جتنا مضبوط ہے اتنا ہی اس کا بولنگ آرڈر متوازن لگ رہا ہے جس میں پراسرار اسپنر سنیل کے علاوہ چائنامین بولر کلدیپ یادو شامل ہیں۔ وہیں رسل شاندار فارم میں ہیں جو پانچ وکٹ لے کر ٹیم کے سب سے زیادہ کامیاب بولر بھی ہیں۔