Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

’راکی اور رانی کی پریم کہانی ‘ کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی۔ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹارر فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ان دنوں فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ بنا رہے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔ پوسٹر میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کا لُک دیکھنے لائق ہے ۔ جہاں عالیہ بھٹ سرخ رنگ کی ساڑھی میں نوز پن پہنے بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ وہیں رنویر سنگھ بھی سرخ لباس میں ڈیشنگ نظر آئے ۔

پوسٹر کے مطابق ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا ٹیزر کل یعنی 20 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا ‘‘پیار دور کی بس شروعات ہوئی ہے ’’۔ یاد رہے راکی اور رانی کی محبت کی کہانی کا ٹیزر کل ریلیز ہوگا۔ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے علاوہ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
تنقید کے باوجود پربھاس کی نئی فلم کا پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس
ممبئی۔بھارتی فلم آدی پورش نے زبردست تنقید کے باوجود پہلے ہی دن بھارت میں سوا 37 اور دنیا بھر میں 140 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔اوم راوت نے آدی پورش کو زبردست تنقید کے باوجود جمعے کو ریلیز کیا، یہ فلم ہندو مذہبی کتاب رامائن سے ماخوذ ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا، بھارت میں اس نے سوا 37 کروڑ اور دنیا بھر سے 140 کروڑ کمالیے ہیں۔فلم میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار نبھایا، فلم کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ٹی سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم آدی پورش کی کمائی سے متعلق اعداد شمار شیئر کیے اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا اور ساتھ ہی لوگوں کی محبت پر عاجزی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا نے ٹی سیریز کے پریس نوٹس کی بنیاد پر فلم کی پہلے دن کی کمائی کو بالی ووڈ میں ریکارڈ قرار دیا اور کہا کہ آدی پورش باکس آفس پر اثر انگیز ثابت ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آدی پورش اپنی شاندار باکس آفس پرفارمنس کی بدولت ریتھک روشن کی وار، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کی برہمسترا اور شاہ رخ خان کی پٹھان کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔