نئی دہلی۔ (یو این آئی )ملک کی سرفہرست ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زور دے کر کہا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر یکساں انعامی رقم ملنی چاہئے ۔ثانیہ نے ہفتہ کو یہاں فکی خاتون تنظیم (ایف ایل او ) کے 35 ویں سالانہ اجلاس میں مشہور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ایک مباحثے کے دوران یہ بات کہی۔ ثانیہ نے کہاکہ ہندستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ہم نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے لیکن اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے خاص طور پر کھیل کے میدان میں۔ٹاپ ڈبلز ٹینس کھلاڑی رہی ثانیہ نے کہاکہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن اور کشتی جیسے کھیلوں میں کافی اچھی کارکردگی کی ہے لیکن عورتوں کے لئے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے ۔ خواتین کھلاڑیوں کو مردکھلاڑیوں کے برابر انعامی رقم دی جانی چاہئے ۔
ویسے اس طرح کا امتیاز پوری دنیا میں کھیل کے اندر پھیلا ہوا ہے ۔ ثانیہ اور سونم نے ایک آواز میں کہا کہ کسی بھی عورت کی ترقی میں اس کے خاندان اور خاص کر والدین کی سب سے بڑی شراکت ہے ۔ بحث میں دونوں خواتین نے اپنی کامیابی میں اپنی خاندانی پس منظر کو اپنی کامیابی کا سبب بتایا۔ثانیہ نے کہاکہ جب میں نے چھ سال کی عمر سے گھر سے باہر نکل کر کھیلنا شروع کیا تھا۔ تب چھوٹی اسکرٹ پہن کر کھیلنے پر مجھے چھینٹا کشی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن میرے والدین نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا ۔ ان کی حمایت اور مسلسل حوصلہ افزائی کے سبب ہی میں اس مقام تک پہنچ پائی، پھر بھی ہندستانی خاتون کو ابھی بھی طویل سفر طے کرنا ہے ۔ ٹینس کھلاڑی نے سائنا نہوال، پی وی سندھو، ساکشی مالک، ایم سی میري کوم جیسی قدآور کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کے اہل خانہ نے ہمیشہ ان کو آگے بڑھنے کی ہمت دی اور انہوں نے زمانے کی پرواہ نہیں کی۔ثانیہ کا خیال ہے کہ آج بھی ملک میں خواتین کھلاڑیوں کو دوسری نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ بھلے ہی کچھ لڑکیا ں اولمپکس اور عالمی سطح پر شناخت بنا رہی ہیں لیکن جب کوئی لڑکی کرکٹ اور فٹ بال جیسے کھیل میں حصہ لیتی ہے تو اسے لڑکوں سے کمتر سمجھا جاتا ہے اور کئی بار اپنوں سے نہ بھی سننی پڑ جاتی ہے ۔سونم نے اپنے والد اور فلم اداکار انل کپور کے رتبے اور اپنی ماں کی رہنمائی کی تعریف کی۔ سونم نے کہاکہ شادی کے بعد میرے شوہر میرے ثئیر لیڈر بن گئے ہیں اور انہوں نے میرا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر اپنا نام آنند سونم آہوجا رکھ لیا ہے ۔ ایف ایل او نے اس موقع پر اسٹنٹ وومین گیتا ٹنڈن، صنعت کار دیپالی، این جی او چلا رہی کلپنا سروج، ڈیزائنر انمول روڈرکس اور اسکلز اینڈر یو کی سی ای او چارو بجاج جیسی اپنے علاقے کی کامیاب خواتین کو نوازا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی