ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی و منیجمنٹ سالانہ فیسٹیول ’انووِج 2019‘ کا افتتاح
نئی دہلی ؍لکھنؤ ۔ ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی و منیجمنٹ (سابق ناردرن انڈیا انجینئرنگ کالج) کا سالانہ ٹکنالوجی ثقافتی جشن ’اِنووج 2019-‘ کاکالج کیمپس میں جمعہ سے شروعات ہوئی۔ یہ پروگرام 29 سے 31 مارچ تک چلے گا۔ اس پروگرام میں محترمہ الکا داس گپتا، چیئرپرسن، بابو بنارسی داس گروپ، وراج ساگر داس صدر بابو بنارسی داس گروپ کے ساتھ مہمان خصوصی ڈاکٹر منوج کمار ( آئی اے ایس) سی ایم ڈی- ڈی ٹی سی، گیسٹ آف آنرڈاکٹر او پی شکلا، جوائنٹ ڈائرکٹر ، ڈی ٹی ٹی ای، گیس آف آنر ڈاکٹر نیرج سکسینہ، ایڈوائزر دوسرا، پی اینڈ اے پی، اے آئی سی ٹی ای کے سی ای او ایس این گرگ، ڈائرکٹر کارڈینیشن وجے دھیر، ڈائرکٹر پروفیسر (ڈاکٹر)سنجے کمار، پروفیسر اے کے مترا، معاون ڈائرکٹرانسانی وسائل محترمہ پنکھڑی اگروال، تمام اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبا و طالبات موجود تھے۔
پروگرام کا آغاز پریسیڈنٹ وراج ساگر داس نے ادارہ کی ترقی کےلئے چیف ایکزیکٹیو افسر،ڈائریکٹر اور فیکلٹی اور اسٹاپ ممبراورطالبات کو مبارکباد دی۔ انہوںنے بتایاکہ فاؤنڈر چیئر مین نے ہمیشہ یہ کہاہے کہ اگر خوابوں میں یقین کرتے ہو تو ہر خواب پورا ہوتاہے اور ہر خواب کو سخت محنت اورلگن سے مکمل کیا جاسکتاہے ۔…(باقی صفحہ2پر)
انہوں سبھی موجودمہمانوں کو اس انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے رہنمائی کی۔ مہمان خصوصی نے ادارے کے سبھی اساتذہ اور طلبا و طالبات کو فیسٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے پرخلوص مبارکباد پیش کی۔
چیئر پرسن اور پریسیڈنٹ نے ادارہ کے فائونڈر چیئر مین آنجہانی ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا جی کے اعزاز میں( وال آف انسپائیریشن اینڈ آنر) کاافتتاح کیا۔جس میںفاؤنڈر چیئر مین کی یادگار کو ظاہر کیاگیا ساتھ ہی یہ یادیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کےلئے ہماری راہنمائی کرےگی۔
انوج۔2019 کے نامہ نگار ڈاکٹر پرتل اروند نے یہ بتایا کہ ہمارے ادارہ میں2003سے ابھی تک22 سورن پدک یونیورسٹی امتحان میں جیت چکے ہیں۔ اور ہمارا کیمپس پلیس مینٹ بھی کافی اچھا ہے۔ جس میں ابھی تک 85فیصد سے بھی زائد لوگوںکاانتخاب ہو چکاہے۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی اول مقام حاصل کرنے والے تین انجیئنرنگ کے طلبہ کو بابو بنارسی داس ایوارڈ اور21000 روپئے نقد رقم سے نوازاگیا۔ انجینئرنگ کے تمام کورسز میں ڈاکٹر اکھلیش داس گپتااسٹوڈینٹس آف دی ایئر ایوارڈ اور نقد رقم5100روپئے سے بھی نوازاگیا۔ اس کے فیسٹ کے کنوینر انکت اگروال، مسز پنکی یادو اور ڈاکٹر سنیتاسنگھ ہیںآنےوالے تین دن تک رنگارنگ پروگرام سے سب کا من موہ لیا جائے گا31 مارچکو منندر بٹر مشہور گلوکار سب کو محظوظ کریں گے ۔پروگرام کے آخر میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر سنجے کمار نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور بچوں کو تینوں دن تک بہ خوشی فیسٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی