Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

حکومت کے کام سے ہندوستان میں دنیا کی دلچسپی بدلی ہے: مودی

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مضبوط حکومت کو منتخب کرکے اور ٹھوس اور غیرمعمولی فیصلوں پر کام کرکے ملک کے لوگوں نے ہندوستان کے بارے میں دنیا کی دلچسپی اور نظریہ کو بدلی ہے اور جس کی وجہ سے ان کی حکومت کے تئیں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ جدید سہولیات کے حامل یہ اسٹیشن، امرت بھارت اسٹیشن پروجیکٹ کے تحت تیار کیے جارہے ہیں، ہندوستانی ریلوے کی بحالی کی کوششوں کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی توانائیوں اور عزائم کی روشنی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ ’’آج پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کے تئیں دنیا کا رویہ بدل گیا ہے۔ …نئے ہندوستان میں ترقی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کی راہ ہموار کر رہی ہے اور نوجوان ملک کی ترقی کو نئے بازو دے رہے ہیں۔
دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ "یہ دو بڑے عوامل یہ ہے – پہلا ہندوستان کے عوام نے مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت کو منتخب کیا اور دوسرا، حکومت نے غیر معمولی فیصلے کیے اور عوامی خواہشات کے مطابق اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا اور ترقی کے لیے مسلسل کام کیا۔‘‘ ان کے اس بیان کو 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر عوام سے اپیل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 26 اپوزیشن پارٹیاں اگلے عام انتخابات کے لیے ایک نئے اتحاد میں شامل ہو گئی ہیں اور اس طرح اگلا الیکشن حکمراں این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن کے ‘انڈیا اتحاد کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے نو سال کے فیصلے اور ہندوستانی ریلوے میں کام اس کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ ان نو سالوں میں ملک میں بچھائے گئے ریلوے ٹریک کی لمبائی جنوبی افریقہ، یوکرین، پولینڈ، برطانیہ اور سویڈن کے مشترکہ ریلوے نیٹ ورک سے زیادہ ہے۔ہندوستانی ریلوے میں توسیع کے پیمانے کا خاکہ تیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہندوستان نے جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشترکہ ریلوے نیٹ ورکس سے زیادہ ریلوے ٹریک بچھائے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ریل سفر کو قابل رسائی اور خوشگوار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش یہ ہے کہ ٹرین سے اسٹیشن تک بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کیا جائے۔ اس تناظر میں انہوں نے پلیٹ فارم پر بیٹھنے کے بہتر انتظامات، اپ گریڈ شدہ ویٹنگ رومز اور ہزاروں اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کا ذکر کیا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ”اتنے سارے اسٹیشنوں کی جدید کاری سے ملک میں ترقی کا ایک نیا ماحول پیدا ہوگا… یہ امرت ریلوے اسٹیشن ہمارے ورثے میں فخر کی علامت ہوں گے اور ہر شہری کے دل میں فخر پیدا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہندوستا نی ریلوے کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بنانے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بہتر شناخت اور جدید مستقبل سے جوڑنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔508 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کی لاگت جن کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا، 24,470 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔ یہ اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بشمول اتر پردیش اور راجستھان میں 55-55، بہار میں 49، مہاراشٹر میں 44، مغربی بنگال میں 37، مدھیہ پردیش میں 34، آسام میں 32، اڈیشہ میں 25، پنجاب میں 22، گجرات اور تلنگانہ میں 21-21، جھارکھنڈ میں 20، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں ہر ایک میں 18، ہریانہ میں 15، کرناٹک کے 138 اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جن میں اتر پردیش اور راجستھان میں 55، بہار میں 49، مہاراشٹر میں 44، مغربی بنگال میں 37 اسٹیشن ہیں۔