Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

حکومت سماج کے ہر طبقے کو عوامی سہولیات فراہم کرانے کیلئے پرعزم:یوگی

وزیر اعلیٰ نے اجودھیا لوک سبھاحلقہ کے فروغ کے لیے دوہزار کروڑ روپئےکے ترقیاتی اسکیم کو عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا

لکھنؤ۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کی ڈبل انجن حکومت بغیر کسی امتیاز کے سماج کے ہر طبقے کو عوامی سہولیات اور بنیادی ترقیاتی اسکیمیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ آج اسی سلسلے میں اجودھیا لوک سبھا حلقہ کی ترقی کے لیے تقریباً 02 ہزار کروڑ روپئے کے ترقیاتی اسکیموںکو عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج ضلع اجودھیا میں منعقدہ عوامی جلسہ کو خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کی ترقی سے متعلق 82 پروجیکٹوں کو عوام کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان کی کل لاگت تقریباً 1975 کروڑ روپئے ہے۔ ان میں تقریباً 212 کروڑ روپئے کے 44 پروجیکٹوں کو عوام کو معنون اور 1763 کروڑ روپئے سے زیادہ کے 38 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم رہائشی اسکیم (شہری) کے تحت مستحقین کو گھروں کی علامتی چابیاں دیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا میں تقریباً 32 ہزار کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ ملک کے کسی ایک شہر یا ضلع میں اتنی اسکیمیں نہیں چل رہی ہیں۔ آج ہمارا اجودھیا دنیا کا سب سے پرقابل فخر شہر بنتا جا رہا ہے اور یہ ضلع سب سے پروقار ضلع بنتا جا رہا ہے۔ یہ ضلع تریتایگ کی یاد دلاتا ہے، جب رام راجیہ حقیقی شکل میں تھا۔ آج اجودھیا بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو نئی ترغیب دے رہا ہے۔ یہ وہی اجودھیا ہے جس کے نام سے لوگ چھ سال پہلے بھی ہچکچاتے تھے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں ڈبل انجن والی حکومت پر اعتماد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل انہوں نے اجودھیا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا تھا۔(بقیہ صفحہ 2 پر۔۔۔)
آج صبح سنتوں سے ملاقات کے بعد وہ عوام سے بات چیت کرنے کے لیے مہاتما بھرت کی اس عبادت گاہ کا دورہ کرنے آئے ہیں۔ مہاتما بھرت کا کردار ہم وطنوں کو نئی ترغیب دیتا ہے۔ بھائی- بھائی کا رشتہ کیا ہونا چاہیے، رعایا کے تئیں حکمران کی ذمہ داری کیا ہونی چاہیے، مہاتما بھرت نے یہ قابل تقلید مثال ہمارے سامنے رکھی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا میں سورج کنڈ، گپتار گھاٹ، بھارت کوپ سمیت دیگر مقامات کو ترقی دی جا رہی ہے، جس سے اجودھیا دنیا کا سب سے خوبصور ت شہر بن جائے گا۔ اجودھیا میں ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام بھی ہو رہے ہیں۔ یہاں بننے والابین الاقوامی ہوائی اڈہ اس سال ہی تیار ہو جائے گا۔ اس کی تعمیر سے اجودھیا کے باشندوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ملک اور دنیا بھر میں سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ فی الحال اجودھیا میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن کسی بھی بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ابتدائی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو دوبارہ آباد کیا جائے گا۔ اگلے چار چھ ماہ کے اندر اجودھیا کی سڑکیں دہلی کے راج پتھ جیسی نظر آئیں گی۔ یہاں رام پاتھ اور بھکتی پتھ کی شکل میں بہترین راستے بنائے جا رہے ہیں۔ یہاں پنچکوسی، چودھاکوسی، چوراسیکوسی پرکرما مارگ، نئے بائی پاس، رنگ روڈ اور فلائی اوور بنائے جارہے ہیں۔ اسپتالوں اور تعلیمی مراکز کے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا میں بہت سے نئے مواقع حا صل ہو رہے ہیں۔ کئی نئے کاموں کی منظوری دی جا رہی ہے۔ ہر بڑا شہر اجودھیا سے جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آج ہر کوئی دعا کر رہا ہے کہ انہیں بھی اجودھیا میں پیدا ہونے کی سعادت ملے۔ اگلے سال جنوری کے مہینے میں شری رام للااپنے ہی مندر میں بیٹھیں گے تو دنیا یہاں آنے کی طرف متوجہ ہو جائے گی۔ شری رام کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے۔ جس شکل میں ہم نے بھگوان شری رام کو دیکھا، پوجا اور بھکتی کی۔ اس کا احساس مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شری رام للا کے بیٹھنے کی صورت میں ہونے والاہے۔ ایک نئی اجودھیا بننے جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال اجودھیا میں دیپ اتسو کے موقع پر 21 لاکھ دیپ جلانے کا ہدف مقرر کیا جائے۔ رام جی کی پیڑی، سورج کنڈ، بھرت کنڈ سمیت تمام مندروں اور گھاٹوں پردیپ جلانے کے لیے ابھی سے تیاریاں کریں۔ اجودھیا کو دیپوں سے جگمگاتا دکھائی دینا چاہیے۔ اگلے سال بھگوان شری رام اپنے ہی مندر میں بیٹھنے والے ہیں۔ اسے ایک بڑا ایونٹ بنانے کے لیے، ابھی سے کام شروع کریں۔ آنے والے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگاکے موقع پر ممبران پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں کو رام جی کی پیڑی، بھرت کنڈ، سورج کنڈ اور دیگر مقامات پر یوگا مہوتسو کے پروگرام میں شامل ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اجودھیا، کاشی، متھرا-ورنداون، پریاگ راج، کشی نگر، شراوستی، شک تیرتھ اور نیمشرنیا کو ترقی دی جا رہی ہے۔ پریاگ راج میں ایک بڑا اور عظیم الشان کمبھ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نیا ہندوستان ہے، اس میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ آج ترقی کے لیے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہمارے لیے عوام اور ریاست ایک خاندان کی مانند ہیں۔ آج حکومت کے فنڈکا استعمال ترقیاتی کاموں، بجلی کے نظام کو مضبوط کرنے، ہر گھر نل کی اسکیم کے تحت پانی کی فراہمی، غریبوں کے لیے اجابت گھر اور رہائش، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، لڑکیوں کی تعلیم، نوجوانوں کو روزگار، اچھے قیام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹیوں، کالجوں اور تکنیکی اداروں میں خرچ کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے آج ترقی نظر آرہی ہے۔
ریاست میں بغیر کسی امتیاز کے ذات پات، نسل اور مذہب کے غریبوں کے لیے 54 فائدے والے مکانات دستیاب کرائے گئے۔ تمام غریبوں کواجابت گھر، مفت بجلی کنکشن اور کھانا پکانے کے گیس کے مفت کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ کورونا کے دوران مفت راشن کی سہولت بھی دی گئی۔ ریاست میں ہائی وے، ریلوے، واٹر وے، ایئرپورٹ، میڈیکل کالج جیسے بڑے تعمیراتی کام ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ ہندوستان ایک بار پھر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے دنیا کی قیادت کرتا نظر آرہا ہے۔ دنیا کسی بھی بحران کی صورت میں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ یہ نیا ہندوستان ہے اور ہم سب کو اس نئے ہندوستان کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا، تبھی ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان دنیا میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔ ملک کو عالمی سطح پر عزت مل رہی ہے۔ ملک اپنی آزادی کا 75 واں سال منا رہا ہے، ایسے میں ہندوستان کو وزیر اعظم کی قیادت میں دنیا کے 20 بڑے ممالک کے گروپ G-20 کی چیئرمین شپ ملی ہے۔ دنیا کی 65 فیصد آبادی G20 کے ممالک میں مقیم ہے۔ G-20 ممالک کے پاس دنیا کے جی ڈی پی کے 85 فیصد، پیٹنٹ کے 90 فیصد اور وسائل پر 80 فیصد حقوق ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف ہے اور وراثت کا احترام کرتی ہے۔ ہم سب کو فخر ہے کہ ہم نے اس دور میں جنم لیا ہے، جب ملک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت مل رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی،وزیر مملکت غذا و رسد نیز شہری سپلائی جناب ستیش چندر شرما اور عوامی نمائندے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری داخلہ اور اطلاعات جناب سنجے پرساد اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔