Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

SRINAGAR, JUNE 17 (UNI)- Security personnel petrolling a desreted road in Srinagar, during curfew in view of a call for protest by separatists after Namaz of 'Jumat-ul-vida', last Friday of holy month of Ramzan. UNI PHOTO-40U

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ہڑتال

سری نگر۔(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور ضلع شوپیاں میں پیر کے روز مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ چار مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی ضلع میں مکمل ہڑتال ہوئی،

 

تمام دکان ودیگر کاروباری سرگرمیاں یک دفعہ بند ہوئیں اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی رک گئی۔ایک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کسی بھی علاقے میں کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں تاہم امن وقانون کی بحالی کے لئے بعض حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ادھر ضلع شوپیاں میں سال گذشہ سال گذشتہ فورسز کی فائرنگ سے جان بحق ہوئے چار شہریوں کی پہلی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی۔واضح رہے کہ سال گذشتہ جنوبی کشمیر میں تین الگ الگ مقامات پر سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائیوں میں 13 جنگجو مارے گئے تھے بعد ازاں ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔یو این آئی کوموصولہ اطلاعات کےمطابق ہڑتال کی وجہ سے ضلع میں سرکاری دفاتر، بنکوں اور تعلیمی اداروں میں کام کاج متاثر رہا۔دریں اثنا حکام نے ڈگری کالج ترال میں درس وتدریس کا عمل بنا بر احتیاط معطل رکھنے کا فیصلہ لیا تھا۔دریں اثنا سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پرممکنہ احتجاجوں کی روک کے لئے سیکورٹی کے بندوبست کوسخت کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شبانہ تصادم آرائی میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ چار جنگجو ہلاک جبکہ تین فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔