Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

جانہوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں

ممبئی۔(یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ جانہوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں۔جانہوی کپور سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں زیادہ پسند ہیں یا بلاک بسٹر فلمیں۔جانہوی نے کہا کہ وہ بلاک بسٹر فلمیں کرنا پسند کرتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے کریئر میں اب تک کوئی ایسی فلم نہیں آئی جس نے باکس آفس پر نمبر بنائے ہوں۔جانہوی کپور نے کہا کہ مجھے اداکاری کے لیے سراہا گیا ہے لیکن مجھے نمبر چاہیے ۔ فلم دھڑک نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا لیکن میں اس سے لطف اندوز نہیں ہوسکی۔ بلاک بسٹر فلم مجھے جو پہنچ دے گی چھوٹے شہر کے شائقین کے درمیان وہ شاید تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلمیں نہیں دیں گی۔
بالی ووڈ کے نغمہ نگار دیو کوہلی کا انتقال
ممبئی۔(یو این آئی) بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار دیو کوہلی کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔دیو کوہلی گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ دیو کوہلی 2 نومبر 1942 کو راولپنڈی، پاکستان میں ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان دہرادون منتقل ہو گیا۔ دیو کوہلی نے سری گرو نانک دیو گرو مہاراج کالج سے تعلیم حاصل کی۔1964 میں دیو کوہلی ممبئی چلے گئے جہاں انہوں نے فلموں میں کام کی تلاش شروع کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1969 کی فلم گنڈہ سے کیا۔ انہیں پہلی کامیابی فلم لال پتھر (1971) میں گیت گاتا ہوں میں گانے سے ملی۔دیو کوہلی نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں کئی فلموں کے لیے گانے لکھے لیکن انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ دیو کوہلی نے 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم میں نے پیار کیا کے لیے آتے جاتے ہنستے گاتے ، کبوتر جا جا، آجا شام ہونے آئی، میں نے پیار کیا اور کہے تو سے سجنا جیسے ہٹ گانے لکھے ۔ دیو کوہلی نے سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم بازیگر کے لیے سپر ہٹ گانا یہ کالی کالی آنکھیں لکھا۔ دیو کوہلی نے بازیگر، ہم آپ کے ہیں کون، میں نے پیار کیا، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا جیسی فلموں میں 100 سے زیادہ ہٹ گانے لکھے ۔ انہوں نے جو آخری گانا لکھا وہ کنگنا رناوت کی فلم رجو کے لیے میرے دل کی ٹرین بلاتی ہے تھا۔ دیو کوہلی گانے لکھنے میں اتنے ماہر تھے کہ وہ صرف 2-3 منٹ میں کسی گانے کا مکھڑا لکھ کر تیار کر لیتے تھے ۔ دیو کوہلی نے انو ملک، رام لکشمن، آنند راج آنند اور آنند ملند جیسے موسیقاروں کے ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔