Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

تمام کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی سے ملی جیت: روہت

نئی دہلی۔ (یو این آئی )دہلی کے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ پر دہلی کیپٹلس کو آسانی سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے سبب ٹیم کو یہ جیت ملی ہے ۔کوٹلہ کی سست پچ پر دہلی کو 40 رنز سے شکست دینے کے بعد روہت نے کہاکہ میں اور کوئنٹن ڈی کوک بات کر رہے تھے کہ اس پچ پر 140 رن کا اسکور اچھا رہے گا۔ ہم نے وکٹوں کو بچا کر رکھا اور آخر میں ہمارے تمام کھلاڑیوں نے وہی کیا جو وہ گزشتہ مقابلوں میں کرتے آ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ ہمارے پاس شاندار اسپنر ہیں جو ہمیں مقابلہ جتوا سکتے ہیں۔ کل ملا کر سب نے بہتر مظاہرہ کیا اور ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ میں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا۔ہندستانی ٹیم کے نائب کپتان نے کہاکہ ہندستان کے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں ہمیں رنز کا تعاقب کرنے میں مشکل آئی تھی۔ گزشتہ چند مقابلوں میں یہاں بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم جیتی ہے لیکن وہ انتہائی کم اسکور تھا۔ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں پتہ تھا کہ اگر ہم 140 یا 150 رنز بنا لیتے تو بولر مقابلے میں ہماری گرفت مضبوط کر سکتے ہیں۔لیگ اسپنر راہل چاھر کی بہترین بولنگ کو لے کر انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ سال بھی ٹیم میں موجود تھے لیکن مینک مارکنڈے کے ٹیم میں ہونے کی وجہ سے ہم نے ان آخری الیون میں کھلا نہیں سکے تھے ۔ راہل انتہائی ہوشیار بولر ہے اور انہوں نے دہلی کے خلاف مڈل آرڈر میں ہمیں وکٹ دلائے جو مقابلے میں انتہائی اہم تھا۔غور طلب ہے کہ پانڈیا برادران کرونال (ناٹ آؤٹ 37) اور ہردک (32) کی آخری اوورز میں آتشی بلے بازی کے بعد لیگ اسپنر راہل چاھر (19 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے دم پر ممبئی نے دہلی کو کل 40 رنز سے ہرا دیا تھا۔،اپنے گھر میں مایوس کن کارکردگی سے ہار کا سامنا کر رہی دہلی کیپٹلس کی ٹیم ہفتہ کو جب کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل -12 میچ میں اترے گی تو اس کا واحد مقصد فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں شکست کا سلسلہ توڑنا ہو گا ۔دہلی اور پنجاب دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اس وقت ایسے مقام پر ہیں جہاں فتح حاصل کرنے سے ہی ان کی پلے آف کی امیدیں مضبوط ہوں گی۔ دہلی اور پنجاب دونوں کے نو نو میچوں میں پانچ پانچ جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ پر دہلی تیسرے اور پنجاب چوتھے مقام پر ہے ۔ ہفتہ کے مقابلے میں جیت دونوں ٹیموں کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔دہلی کو جمعرات کو اپنے میدان میں بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ممبئی انڈینس کے ہاتھوں 40 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دہلی نے ممبئی کو 16 اوور میں 110 رن تک روک رکھا تھا لیکن آخری چار اوور میں پڑے 58 رنز نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ ممبئی نے 168 رن بنائے جبکہ دہلی کی ٹیم 49 رنز کی اچھی شروعات کے بعد 128 تک ہی پہنچ سکی۔اس مقابلے سے پہلے دہلی کو اپنے گزشتہ میچ میں جہاں شکست ملی تھی وہیں پنجاب کی ٹیم اپنا آخری مقابلہ راجستھان سے 12 رنز سے جیتنے کے بعد دہلی کو اسی کے گھر میں چیلنج کرے گی۔ پنجاب نے 182 رن کا مضبوط اسکور بنا کر جیت اپنے نام کی تھی۔ دہلی کے لئے پنجاب کو روکنا سخت چیلنج ہوگا۔کوٹلہ میدان پر دہلی نے اس سیزن میں چار مقابلوں میں سے صرف ایک جیتا ہے اور تین گنوائے ہیں۔ دہلی نے کوٹلہ میں اپنا پہلا میچ چنئی سے 6 وکٹ سے گنوایا لیکن اگلے میچ میں اس نے کولکتہ کو سپر اوور میں شکست دے دی۔دہلی اس کے بعد حیدرآباد سے 5 وکٹ سے اور ممبئی سے 40 رنز سے ہار گئی۔ دہلی کو شکست کا یہ تعطل توڑنا ہو گا تبھی اس کے لئے پلے آف کی امیدیں قائم رہ پائیں گی۔