Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بی بی ڈی ایجوکیشنل گروپ میں اُتکرش 2019- کا دوسرا دن

لکھنؤ۔(نامہ نگار)بابو بنارسی داس ایجوکیشنل گروپ کے زیراہتمام 29،30 مارچ 2019 کو منعقد ہو رہے تین روزہ سالانہ جشن ’’اُتکرش 19‘‘ کے دوسرے دن بھی طلبا نے پرجوش مظاہرہ کیا۔

پروگرام کی تھیم ’’فریڈم آف آئیڈیاز‘‘ پر مشتمل اس شاندار پروگرام میں بی بی ڈی اور مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات نے الگ الگ طرح کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ثقافتی پروگرام میں ایڈورٹائزنگ کانٹسٹ، بانزر، فیس آف، گلیم فیئسٹارائونڈ کے تحت طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ مس اور مسٹر اُتکرش کوخطاب جیتنے کے لئے اپنے فن کے ساتھ ساتھ حکمت کی تخلیق کے اعلیٰ نمونے پیش مقابلے کو دلکش اور تفریحی بنایا۔اسٹریٹ ڈانس اور سائلنٹ اسٹیج توجہ کامرکز رہے۔

تکنیکی مقابلوں میں روبو میراتھن، روبو وار، لائن فالوور، لائٹ فالوور وغیرہ آج کے دور کی تکنیکی فکر پر مشتمل کھیلوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔ ادبی مقابلوں میں لیٹس ٹاک (انگلش گروپ ڈسکشن)، لفظ تمیز(ہندی ورڈڈسکشن)، آمنے سامنے کے تحت ججوں کے ذریعہ دئے گئے موضوع پر سائڈ اپوزیشن میں اپنے خیالات کو رکھنا تھا۔ اس طرح کے پروگراموں سے طلبا کی شخصیتی ترقی پراچھا اثر پڑتا ہے۔ فائن آرٹ مقابلہ میں ٹی- شرٹ پینٹنگ، وال پینٹنگ، کلے ماڈلنگ، ماسک میکنگ وغیرہ رہے۔ کھیل مقابلہ میں بیڈمنٹن، کیرم، شطرنج، کبڈی، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس وغیرہ نے ماحول کو زندگی بخشی۔
پلوامہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت دینے اور انکے کنبوں کو مدد کرنے کے مقصد سے بی بی ڈی کے طلبا نے رنگ ِ شہادت آرٹ ایکزیبیشن اور لائیو پوٹریٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں پینٹنگ سیل سے ہونے والی آمدنی کو آرمی رلیف فنڈ میں آرفی آفیسر کے ذریعہ سے دیا جائے گا۔ سبھی طلبا کو 31 مارچ کو ہونے والے اسٹار نائٹ کے پروگرام کابے صبری سے انتظار کرتے دکھائی دئے جس میں اسٹار گلوکار گرورندھاوا اپنے نغموں سے لطف اندوز ہوں گے۔

https://kaumikhabrein.com