Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بہاربورڈ:12 ویں کے نتائج کا اعلان

روہنی اورپون کماراول، محمد احمد کی تیسری پوزیشن

پٹنہ ۔ بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2019 کے نتائج جاری کردیئے ہیں، اس میں 79.76 فیصد طلبا وطالبات پاس ہوئے ہیں۔ آرٹس، سائنس اور کامرس تینوں اسٹریم کے نتائج ایک ساتھ جاری ہوئے۔ امتحانات میں شامل ہوئے تقریباً 13 لاکھ 15 ہزارطلبا کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے۔ آرٹس میں کل 79.53 فیصد، کامرس میں 93.02 فیصد، سائنس میں کل 81.20 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ کل 10 لاکھ 19 ہزار795 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور اورمحکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری آرکے مہاجن نے نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پرجاری کردیئے ہیں۔بہار سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ (12 ویں کلاس) کے امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ سائنس اسٹریم میں دو طلبہ مشترکہ طورپر ٹاپررہے۔ ان دونوں کو 94.6 فیصد نمبرات حاصل ہوئے۔ سائنس ٹاپرس میں نالندہ کی روہنی پرساد اورارول کے پون کمارکا نام شامل ہے۔ 94.4 فیصد نمبرات حاصل کرکے سمستی پورکے ستیہ جیت سمن دوسرے مقام پر رہے۔ وہیں 94.2 فیصد نمبرات حاصل کرکے کٹیہار کے محمد احمد تیسرے مقام پررہے۔
بہار اسکول امتحانات کمیٹی (بی ایس ای بی) کے افسران نے بتایا کہ بہاربورڈ کے ٹاپرس کو ایک لاکھ روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں کلپنا کماری نے سائنس انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 500 میں سے 434 نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیا تھا۔ وہ نیٹ امتحانات 2018 کی بھی ٹاپرتھیں۔ کامرس اسٹریم میں آرڈی ایس کالج مظفرپور کی ندھی سنہا 434 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپررہی تھیں۔ وہیں جمئی کے سملتلا میں آواسیہ اسکول کی کسم کماری نے 424 نمبرات حاصل کرکے آرٹس اسٹریک کا امتحان ٹاپ کیا۔بہاربورڈ کی طرف سے منعقدہ امتحانات میں لاکھوں کی تعداد میں طلبا وطالبات شامل ہوتے ہیں۔ ایسے میں انہیں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بے صبری سے انتظاررہتا ہے۔ 12 ویں کے بعد ہی طلبا آگے کی پڑھائی کرسکتے ہیں، ایسے میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج بے حد اہم ہوجاتے ہیں، اس میں پاس ہونے کے بعد طلبا مختلف شعبوں میں اپنا کیریئربنانے کے اہل ہوتے ہیں۔نتائج دیکھنےکےلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پرجاکرآپ اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس پر بورڈ نے اپنے نتائج جاری کردیئے ہیں۔