ڈھاکہ، (یو این آئی )بنگلہ دیش نے منگل کو مشرف مرتضی کی کپتانی میں اپنی 15 رکنی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں نوآموز فاسٹ بولر ابو زید کو شامل کیا گیا ہے۔زید نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ دورے میں انہوں نے اپنی سوئنگ گیند بازی سے کافی متاثر کیا تھا۔ مڈل آرڈر کے بلے باز مصدق حسین نے بھی ایشیا کپ -2018 کے بعد براہ راست ورلڈ کپ ٹیم میں واپسی کی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم میں یہ دو چونکانے والے فیصلوں کے علاوہ فاسٹ بولر تسکین احمد اور بلے باز امرالقیس کو جگہ نہیں مل سکی ہے۔
چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے نوآموز کھلاڑی زید کے انتخاب کو لے کر کہا کہ ان کی سوئنگ بولنگ انگلینڈ میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔ وہیں مصدق ٹیم کے لئے آل راؤنڈ متبادل ہوں گے جو آف اسپن بولنگ کر سکتے ہیں۔ وہ محموداللہ کے کوور کے طور پر شرکت کر سکتے ہیں جو دائیں کندھے کی چوٹ سے نکل رہے ہیں۔عالمی کپ ٹیم کی کپتانی مشرف مرتضی کو سونپی گئی ہے جبکہ شکیب الحسن نائب کپتاني کا ذمہ سنبھالیں گے جو نیوزی لینڈ کے دورے میں انگلی کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ مصدق نے بنگلہ دیش کے مرکزی ون ڈے ٹورنامنٹ ڈھاکہ پریمیئر لیگ سے فارم میں واپسی کی ہے اور جہاں 12 میچوں میں انہوں نے 428 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر زید نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک 12 وکٹ نکالے ہیں۔ پانچ سینئر کھلاڑیوں مشرف مرتضی، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محموداللہ اور مشفق الرحیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ روبیل حسین اور مستفیض الرحمن بھی تجربہ کار چہرے ہیں۔ فارم کے مسائل سے دو چار سومیہ سرکار اور لٹن داس کو بھی عالمی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ون ڈے دورے میں ٹیم کا حصہ رہے بلے باز محمد جیمنی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
سلیکٹرز نے غیر تجربہ کار یاسر علی اور نعیم حسن کو بھی عالمی کپ ٹیم میں جگہ دی ہے جو عالمی کپ سے پہلے آئر لینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف بھی کھیلیں گے ۔
ٹیم اس طرح ہے:مشرف مرتضی (کپتان)، لٹن داس ، محمد جیمنی، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محموداللہ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیہ سرکار ، محمد سیف الدین ، ابو زید ، مستفیض الرحمن، روبیل حسین، مہدی حسن معراج، شبیر الرحمن، مصدق حسین۔
عالمی کپ سے پہلے رام نریش ونڈیز کو ٹریننگ دیں
باربڈوس۔ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز رام نریش سرون 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل اپنی قومی ٹیم کو بنگلہ دیش اور میزبان آئرلینڈ کے ساتھ اگلے مہینے ہونے والی سہ رخی یک روزہ سیزیز اور پھر عالمی کپ کے لئے تیار کریں گے ۔ سال 2016 میں اپنی 13 برس کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سرون آئرلینڈ دورے پر جانے سے قبل ہی باربڈوس میں چل رہے ایک ہفتے کے ٹریننگ کیمپ کے لیے ٹیم سے وابستہ ہوگئے ہیں۔ اگرچہ آئرلینڈ اور ورلڈ کپ دورے کے لئے کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے پیر کو جس اسپورٹس اسٹاف اعلان کیا ہے ، سرون اس کا حصہ نہیں ہیں۔لیکن بورڈ نے سرون کو ٹیم کے بلے بازوں کو تیار کرنے کے لئے خاص طور پر منتخب کیا ہے ۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ عالمی کپ کے لئے ٹیم کے ساتھ دورے پر جائیں گے یا نہیں۔ سرون نے بتایا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ کرکٹ ڈائرکٹر جمی ایڈمس نے یہ پیشکش کی ہے ۔سابق کریبییائی کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ یہ ذمہ داری مجھے ملی ہے ۔ مجھے جب جمی سے فون آیا تو بہت خوش ہوگیا تھا کہ ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ جڑنے کا مجھے موقع ملا ہے ۔ میں کھلاڑیوں کے مینٹر کا کردار ادا کروں گا اور جو بھی کمی ہوگی اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔
میری کوشش ہوگی کہ میں چیف کوچ فلوئڈ ریفر کی مدد کروں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی