Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بنگلورو کواپنے گھرمیں ممبئی کے خلاف پہلی جیت کی امید

بنگلورو۔(یو این آئی)آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن کا آغاز شکست کے ساتھ کرنے کے بعد وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چلینجرس بنگلور جمعرات کو گھریلو چنا سوامی اسٹیڈیم پر پچھلا میچ ہار چکی ممبئی انڈینس کے خلاف پہلی فتح کی امید کے ساتھ اترے گی۔ آئی پی ایل کے بارہ برسو ں میں بنگلور و کی ٹیم کو اپنے پہلے خطاب کی ہی تلاش ہے اور سابق ایڈیشن کی طرح اس مرتبہ بھی اس میں جوش کی کمی دکھائی دے رہی ہے ۔

بہترین ٹیم مینجمنٹ اور وراٹ جیسے اسٹار کھلاڑی کی موجودگی کے باوجود اسے چینئی کے خلاف پہلے میچ میں سات وکٹ سے مایوس کن شکست حاصل ہوئی تھی۔ جس میں پوری ٹیم ستر رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔سابقہ شکست کی وجہ سے ان کی خوداعتمادی متزلزل ضرور ہوئی ہے لیکن اس کے پاس ممبئی کو گھریلو میدان میں شکست دے کر واپسی کا موقع رہے گا۔ جسے اپنے گھریلو میدان پر بھی دہلی کیپٹلس سے 37 رن کی شکست جھیلنی پڑی تھی۔ حالانکہ دونوں ٹیموں میں برابرکے ٹکر کی امید کی جاسکتی ہے ۔ ممبئی تین مرتبہ کی چمپئن ہے اور اسے اسٹار کھلاڑی لست ملنگا کی واپسی سے مضبوطی ملی ہے ۔ جن کے کھیلنے پر پہلے قیاس آرائیاں ہورہی تھیں۔ملنگا پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہیں اور اچھی بات یہ کہ عالمی کپ کے لئے بھی ان کے سلیکشن میں مسئلہ نہیں ہے ۔ ایسے میں ملنگا پر بھی اچھی کارکردگی سے خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ممبئی کے پاس جسپریت بمراہ ’ مشیل میک لینگن اور بین کٹنگ جیسے بہترین گیند باز ہیں جو وراٹ کی ٹیم کے بلے بازوں کو رن بنانے سے روک سکتے ہیں۔ بنگلورو کے پاس اچھی بلے بازی آرڈر ہے لیکن پچھلے میچ میں اس کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ مایوس کیا تھا اور اس مرتبہ جیت کے لئے آل راونڈر کھیل دکھانا ہوگا۔بنگلورو کے کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کے علاوہ پارتھیو پٹیل’ معین علی ’ اے بی ڈی ویلیرز ’ کالن ڈی گرانڈ ہوم کی شکل میں ٹیم کے پاس اچھے اسکورر ہے جب کہ گیندبازوں میں اسپنر یوجویندر چہل‘ معین اور ہریانہ کے نودیپ سینی ہونہار کھلاڑی ہیں۔ چینئی کے خلاف کم اسکور والے میچ میں بھی ان گیند بازوں نے بنگلورو کے لئے جدوجہد کی تھی اور چینئی کو اٹھارہویں اوور میں جاکر کامیابی مل سکی تھی۔ چہل کی کارکردگی کافی شاندار تھی جنہوں نے چار اوور کی گیند بازی میں صرف چھ رن دئے تھے ۔دوسری طرف ممبئی کو تین مرتبہ چمپئن بنانے والے کپتان روہت’ آل راونڈر اور پچھلے میچ کے نصف سنچری لگانے والے یووراج سنگھ ’ کوئنٹن ڈی کاک’ کورین پولارڈ’ ہاردک پانڈیا کی شکل میں اچھے اسکورر ہیں۔ حالانکہ ممبئی کو بھی جیت کے لئے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جس کے گیندبازوں نے دہلی کے خلاف کافی رن دئے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی اور تیز گیند باز بمراہ بھی مہنگے ثابت ہوئے تھے او ررشبھ پنت نے ان کی گیندوں کی کافی دھنائی کی تھی۔عالمی کپ ٹیم کے لئے دعویدار بمراہ واپسی کرنے او رذاتی کارکردگی میں سدھار کی کوشش کریں گے ۔ بمراہ کی فٹنس پر بھی سوال ہے ۔ جنہیں پچھلے میچ میں کندھے میں چوٹ لگی تھی ۔ حالانکہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کتنے فٹ ہیں اور ہندوستانی اور مخالف ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا کیسے سامنا کرتے ہیں۔