Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا:ترنمول کانگریس

کلکتہ ۔ (یو این آئی)ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے ذریعہ بنگال میں این آر سی کو نافذ کرنے کی یقین دہانی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں این آر سی کو کبھی بھی نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔بی جے پی ملک کے عوام مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہےمگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

 

ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی علی پور دوار میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ بنگال کے عوام میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ترنمول کانگریس انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔خیال رہے کہ علی پور دوار میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ بنگال سے 23سیٹوں پر کامیابی دلائیں تاکہ ہم بنگال میں این آر سی کو نافذ کرسکے۔شاہ نے کہا کہ ہندو رفیوجیوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ہے وہ ملک کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ این آر سی کی آخری فہرست گزشتہ سال جولائی میں نافذ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔40لاکھ کے قریب لوگوں کے نام اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔پارتھو چٹرجی نے شاہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ایک بھی سیٹ پر بی جے پی کو کامیابی نہیں ملنے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ایک بھی سیٹ جیت کر دکھادیں۔ہم چیلنج کرتے ہیں کہ بی جے پی کو بنگال میں ایک بھی سیٹ نہیں ملنے والی ہے اور نہ ہی بی جے پی مرکز میں واپسی کرے گی۔ملک اور بنگال کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا موڈ بنالیا ہے۔پارتھو چٹرجی نے کہا کہ جس پارٹی کو بنگال میں ا میدوار نہیں مل رہے ہوں وہ پارٹی 23سیٹیں جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔