نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی ) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون اپنی ٹیم دہلی کیپٹلس سے جڑ گئے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 لیگ جیتنے کے لئے متوازن کارکردگی کرنا پڑے گی جس میں بلے بازوں کا کردار اہم رہے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد دھون اپنی آئی پی ایل ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔
دھون نے اتوار کو اپنی ٹیم دہلی کیپٹلس کے ساتھ دوستانہ ٹوئنٹی 20 میچ بھی کھیلا۔ دہلی کے گھریلو کھلاڑی نے ٹیم سے جڑنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ دوسرا گھر ہے اور میں اس سیزن میں دہلی کیپٹلس سے جڑ کر بہت خوش ہوں۔ آئی پی ایل کے 10 سال دہلی سے دور گزارنے کے بعد پھر سے اپنی گھریلو ٹیم دہلی میں واپسی کرنا بہت اچھا احساس ہے ۔ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کو اپنا گھریلو میدان بتاتے ہوئے سلامی بلے باز نے کہاکہ کوٹلہ بہت برسوں تک میرا گھریلو گراؤنڈ رہا ہے اور یہاں کے حالات سے میں اچھی طرح آگاہ ہوں۔
اس پر اچھی کارکردگی کے لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی بھی مدد کروں گا تاکہ وہ اپنے تجربے سے یہاں اچھا کھیل سکیں۔ امید ہے کہ ہم آپ کی آسانی کے لیے موزوں میدان پر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے ۔ دہلی آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے 12 ویں ایڈیشن میں نئے جوش اور نئے نام کے ساتھ اتر رہی ہے ۔ ٹیم کا پچھلا تجربہ لیگ میں مایوس کن رہا ہے اور وہ ایک بار بھی خطاب تک نہیں پہنچ پائی ہے ۔ پھسڈی ٹیموں میں گنی جانے والی دہلی کی فتح کے لیے انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں جو بھی ٹیم خطاب جیتتی ہے وہ متوازن ہوتی ہے ۔ ہماری ٹیم میں بھی اس سال اچھے آل راؤنڈر، اسپنر اور بلے باز ہیں۔ 33 سالہ دھون نے اپنی ٹیم کی فتح کے لئے کہاکہ ہماری ٹیم کو متوازن مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن سب سے اہم ہے کہ ہمارے بلے باز اچھا کھیل دکھائیں۔ ہماری ٹیم میں ہندستانی ٹیم کے چار سے پانچ بلے باز ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ سیزن ہمارے لیے باقی سیزن سے مختلف نتائج دے گا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی