Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بخاری کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے

شاہی امام کا عام انتخابات سے متعلق بڑا بیان

نئی دہلی۔ بخاری کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اس استدلال کے ساتھ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے مسلمانان ہند کو مایوس کیا ہے، 2019 کے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت میں اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ مولانا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ کس کی حمایت کی جائے اور کس کی نہیں۔

انہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات کو عوام کی سوجھ بوجھ اور ان کی سیاسی دور اندیشی کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری طرز حکومت میں کبھی کبھی ایسے مراحل آتے ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتاہے کہ کونسی سیاسی طاقت ملک کو ٹھیک ڈھنگ سے چلاپائے گی اور وطن عزیز کوترقی اور بقاء کی طرف لے جائے گی۔

اس لئے امیدواروں کی ذاتی ساکھ اور ان کے سابقہ ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے۔
شاہی امام نے کہا کہ ملت کی سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی، وقف املاک پر ناجائز قبضے، اقلیتی بہبود کی وزارت کی کارکردگی،مختلف ادوار میں محض کاغذی فلاحی اسکیمیں سامنے لانےکے علاوہ وعدوں، بیانات اور اعلانات کی ایک طویل فہرست ہے جسے سامنے رکھ کر ملک کے عوام اور خصوصاً مسلمانوں کو بہت سوچ سمجھ کر اور دُور رس نتائج کو سامنے رکھ کرایک نئی حکومت بنانےکا فیصلہ کرنا ہے۔

مولانا نے اس استدلال کے ساتھ کہ ملک میں پھیلی ہوئی بے لگام نفرت اوربڑھتے ہوئے مذہبی جنون نے ملک کی بنیادی اقدار اور روایات کواپنے نرغے میں لے لیاہے، کشمیریوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے حوالے سے کسی واضح پالیسی کی مبینہ عدم موجودگی کا بھی گلہ کیا اورہندستانی عوام بشمول مسلمانوں سے یہ توقع کی کہ وہ ایک ایسا فیصلہ کریں گے جو ہندستان اور اس کی صدیوں پر محیط معاشرتی ہم آہنگی اور آئین کی بالادستی و پاسداری کی ضمانت کا غماز ہوگا۔

 

http://ووو۔کائمیکھابرعین۔چہم