Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ایکشن کے سبب بلے باز گیند سمجھنے میں قاصر : راشد خان

نئی دہلی۔( یو این آئی )انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے سنرائزر حیدرآباد کے اسپن بولر راشد خان نے کہا کہ ان کے ایکشن کی وجہ سے بلے بازوں کو گیند سمجھنے میں دقت آتی ہے ۔ بتا دیں کہ افغانستان کا یہ اسپنر سال 2017 ہی حیدرآباد کے ٹیم کا اہم حصہ رہا ہے ۔

دونوں سال انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال حیدرآباد کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی اور اس میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔راشد نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ حریف ٹیم ان کا سامنا کرنے کے لئے کافی تیاری کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ وقتا فوقتا اپنی بولنگ میں تبدیلی لاتے رہتے ہیں۔ یہی ان کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے ۔ اس کی وجہ سے وہ بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں۔ وہ بلے بازوں کے خلاف اپنے تیز ایکشن کو ہتھیار بنا کر استعمال کرتے ھیں ۔

راشد نے کہا کہ میں اپنی رفتار اور تیز ایکشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں ‘دوسرا بھی مختلف طریقے سے ڈالتا ہوں۔ کبھی کوئی گیند زیادہ اچھال لیتی ہے تو کبھی کوئی گیند زیادہ ٹرن ہوتی ہے ۔راشد خان صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کو راجستھان کے خلاف چھکا لگا کر میچ جتایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر کہلانے پر انہیں کافی خوشی ہوتی ہے ۔ غور طلب ہے کہ راشد نے صرف آئی پی ایل ہی نہیں بلکہ اپنی قومی ٹیم افغانستان اور بگ بیش میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی ہے ۔راشد نے ابھی تک آئی پی ایل میں 34 میچ کھیلے ہیں اور 6.64 کی اکنامی سے انہوں نے 40 وکٹ لئے ہیں۔ اس دوران ان کی سب بہتر کارکردگی 19 رن دے کر تین وکٹ ہے ۔ اگرچہ، بلے بازی میں انہیں ہاتھ آزمانے کا ابھی تک زیادہ موقع نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے اب تک 177.08 کی بہترین اسٹرائک ریٹ سے 85 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 34 ناٹ آوٹ رہا ہے ۔