وزیر اعلیٰ کا یو پی ایس ایف ایس آئی کے پہلے تعلیمی سیشن2023-24میں طلبہ سے تبادلہ خیال
لکھنؤ۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ موجودہ حالات میں کرائم کو سمجھناکافی اہم ہے ۔ سماج کی ہم سے کیا توقعات ہیں اس کے لئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یوپی اسٹیٹ فارنسک سائنس انسٹی ٹیوٹ(یو پی ایس ایف ایس آئی) قائم کیا ہے اور فورنسک انسٹی ٹیوشنس سے مفاہمتی خطوط پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
یو پی ایس ایف ایس آئی کے پہلے تعلیمی سیشن2023۔24 میں طلبہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ باعث مسرت ہے کہ آج پانچ کورسز کے پہلے بیچ کاآغاز ہورہا ہے۔محکمہ داخلہ کے ساتھ ساتھ اس انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تمام ہی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے کو عالمی میعار کا بنائیں۔یوگی نے کہا’سماج میں الفاظ جیسے گڈگورننس، جمہوریت اس وقت بے معنی ہوجاتے ہیں جب عوام بروقت انصاف نہ پا سکیں۔اگر عوام کا آئینی اداروں اور انتظامی نظام سے اعتماد ختم ہوجائے تو ایسے الفاظ بے معنی ہوجاتے ہیں۔انہوں نے نظام کو وقت کی ضرورت کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا سائبر کرائم کے زیادہ تر معاملے جھارکھنڈ کے جمتارا اور قومی راجدھانی کے قریب میوات میں پائے گئے ہیں۔ اپنی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کے بجائے، ان علاقوں کے لوگ منفیات کی طرف مائل ہو گئے
ہیں، جس کے نتیجے میں اس میدان میں نئے اور نقصان دہ طریقے اپنائے گئے ۔
فارنسک ٹیکنالوجی کی وکالت کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2017 میں جب ان کی حکومت آئی، سائبر کرائم کی شرح بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور آج بھی ہم اس شعبے میں ماہرین کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔یوگی نے کہا’ہمارا ماننا ہے کہ ہر ضلع اور تھانے میں نہ صرف سائبر ہیلپ ڈیسک ہونے چاہئیں بلکہ ان کی مدد کے لیے ماہرین بھی ہونے چاہئیں۔ یہی صورتحال ایف ایس ایل لیبز پر بھی نافذ ہوتی ہے۔ وہاں سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کی کمی ہے۔ ایسا صرف یوپی میں ہی نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کا ایک مسئلہ ہے۔وزیراعلیٰ نے طلباء سے کہا کہ وہ خود کے اندر دو قدم آگے سوچنے کی عادت ڈالیں ۔آپ کو اپنے نقطہ نظر کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں سماج دشمن، ملک مخالف، یا امن و امان کے معاملات کو چیلنج کرنے والے سے دو قدم آگے سوچنے کی صلاحیت ہے، تو آپ اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اگر آپ دو قدم پیچھے ہیں، تو یہ آپ کو کنٹرول کرلے گا۔
یوگی نے مطالعہ اور تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میدان میں کارآمد ہیں۔ انہوں نے مختلف اضلاع، ریاستوں، حدود اور زون میں جرائم کی نوعیت کے مشاہدے کی ضرورت کا ذکر کیا۔اور کہاہمیں ہر علاقے میں جرائم کے مروجہ نمونوں کی نشاندہی کرنے اور ان مخصوص حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ افراد کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایک مہم کے طور پر اسے لیتے ہیں تو نتائج وہی ہوں گے جو ہم نے لاء اینڈ آرڈر کے ذریعہ حاصل کیے ہیں۔
وزیر اعلی نے انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے والی لڑکیوں کی تعداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ان کے لیے کافی مواقع ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی