Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

اکھنور میں فوج نے تباہ کیا پاکستانی فوج کا کیمپ

پونچھ اور راجوری میں ایل او سی پر فائرنگ، ایک فوجی اہلکار شہید

 

جموں۔کشمیر کےپونچھ اور اکھنور سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ سرحد اور لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ وہیں اکھنور سیکٹر میں ہندستانی فوج نے پاکستان بیس کیمپ کوتباہ کردیا۔نیوزایجنسی اے این آئی نے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں پاکستانی بیس کیمپ کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کیمپ پر پاکستان کا جھنڈا لہراتے پوئے بھی نظر آرہا ہے۔
بتادیں کی پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی علاقوں میں سنیچر کی شام کو قریب ساڑھے پانچ بجے سرحد پار سے فائرنگ شروع ہوئی۔ افسران کے مطابق گولی باری رات بھر مسلسل ہوتی رہی۔ اس میں ایک جوان شدید طور پر زخمی ہوا۔ انہیں فورا فوجی اسپتال میں لے جایا گیا جہا انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پچھلے چار دنوں میں فائرن میں دوجوان شہید ہو چکے ہیں۔
جبکہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ شام پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مہلوک فوجی کی شناخت گرینیڈیئر ہری بھاکر ساکنہ راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے پونچھ سیکٹر پر گذشتہ شام ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں اپنی چوکی میں تعینات فوجی اہلکار ہری بھاکر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر پونچھ آرمی اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ قریب 12 گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر اتوار کی صبح دم توڑ گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہمارے جوانوں نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بھرپور نقصان پہنچایا۔دریں اثنا دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اتوار کی صبح راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے بتایا پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ اور مارٹر گولے داغے۔ بھارتی فوج پاکستان کی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ کچھ ہفتوں سے سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ اس دوران دونوں اطراف کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔