Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Ranchi: Australian bowler PJ Cummins with teammates celebrates the dismissal of India's Ambati Rayudu during the 3rd ODI cricket match, in Ranchi, Friday, March 8, 2019. (PTI Photo/Swapan Mahapatra) (PTI3_8_2019_000144B)

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سریز پر قبضہ

ابوظہبی۔ (یو این آئی ) آسٹریلیا نے پاکستان کو یہاں تیسرے ون ڈے میں 80 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری قائم کر لی ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان جیت کے لیے 267 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا ، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگ کا محتاط انداز میں آغاز کیا لیکن پانچویں ہی اوور میں شان مسعود صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

 

شان مسعود کے بعد آنے والے بلے باز حارث سہیل بھی صرف ایک رن بناکر چلتے بنے ، دونوں کھلاڑیوں کو پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔کمنز کا تیسرا شکار محمد رضوان بنے جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔امام الحق اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے جس کے بعد امام الحق 46 رنز بنا کر میکسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ،شعیب ملک بھی 32رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار بن گئے ۔عمر اکمل اور عماد وسیم نے چھٹی وکٹ کے لیے 53رنز جوڑے جس کے بعدعمر اکمل ایک با ر پھر 36رنزاسکو رکرنے کے بعد غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کربہرنڈوف کا شکار بنے ۔ایڈم زمپا نے عماد وسیم کو43اورعثمان شنواری کو بغیر کوئی رن بنانے کا موقع دیئے پویلین بھیجا،جنید خان5رنز بنا کر زمپا کی تیسری وکٹ بنے ۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔عثمان بغیر کوئی رنز بنائے عثمان شنواری کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد شان مارش بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ،انہیں جنید خان نے آؤٹ کیا ۔کپتان ایرون فنچ اور پیٹر ہینڈ اسکومب نے تیسری وکٹ کے لیے 84رنز جوڑے جس کے بعد ہینڈ اسکومب 47رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔مارکس اسٹوئنس نے فنچ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 36رنز جوڑے جس کے بعد اسٹوئنس10رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے ۔فنچ اور میکسویل نے پانچویں وکٹ کے لیے 48رنز جوڑے جس کے بعد فنچ90رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے اور مسلسل 3سنچریا ں اسکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بننے سے محروم رہے ۔گلین میکسویل نے اپنی18ویں نصف سنچری مکمل کی،وہ ایلکس کیری کے ساتھ ملکرچھٹی وکٹ کے لئے 60رنز جوڑنے کے بعد محمد رضوان کی شاندار تھرو کے نتیجے میں71رنز اسکورکرکے رن آؤٹ ہوئے ۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 266 رن کا اسکور بنایا۔ کپتان آرون فنچ نے 136 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 90 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 55 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 71 رن بنائے ۔ وہیں پیٹر ہینڈ اسکومب نے بھی 47 رن بنائے ۔پاکستان کی ٹیم اس ہدف کے سامنے 44.4 اوور میں 186 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ یو اے ای کو اپنے گھریلو میدان کی طرح طویل عرصے سے استعمال کر رہی پاکستانی ٹیم کے لیے صرف دو ہی بلے بازوں نے جدوجہد دکھائی اور امام الحق نے 46 رنز اور عماد وسیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان شعیب ملک (31) نے امام الحق کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 59 رن کی ساجھے داری کی۔ اگرچہ میکسویل نے امام الحق کو نصف سنچری مکمل نہیں کرنے دی۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز 23 رن پر تین وکٹ اور ایڈم زمپا 43 رن پر چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔ کمنز کو ان کی بہترین بولنگ کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔