پارلیمانی انتخابات اور ہماری ذمہ داریاںعنوان کے تحت ڈاکٹر حلیم یادگاری خطبات میںمقررین کا اظہار خیال
لکھنؤ۔آج ہمارے ملک میں جس طرح کے حالات پیدا کردئے گئے ہیں،امن و امان درہم برہم ہے ،دستور ہند کی دھجیاںاڑائی جارہی ہیں،آئینی اداروںکو حکومت کی باندی بنادیاگیاہے،عدلیہ کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے ،فسطائیت اور فرقہ پرستی اپنے عروج پر ہے،بے روزگاری بے کاری ،بھکمری سے عوام پریشان ہیں،ہجومی تشدد سے ملک کی دوسری سب سے بڑی اکثریت خوف ودہشت کا شکار ہےاور ملک کے کسانوںکی پریشانیوںمیںروز افزوں اضافہ ہورہاہے،ان ناگفتہ بہ حالات میں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوںکے خلاف خوب سوچ سمجھ کر کریں اور سیکولر جماعتوںکےساتھ اور کھلے ذہن کے امیدواروںکو منتخب کرکے ملک میںایک صاف ستھری اور سیکولر سرکار کے قیام کی راہ ہموار کریں۔ان خیالات کا اظہار سرکردہ سوشلسٹ رہنما ڈاکٹر ایم اے حلیمؒ کی 15؍ویں برسی کے موقع پر ہوٹل میزبان انٹرنیشنل لاٹوش روڈ میں’’ڈاکٹر حلیم یادگاری خطبات‘‘کے تحت منعقدہ محفل مذاکرہ میں مختلف سیاسی سماجی ،ملی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤںنے کیا۔
ڈاکٹر صاحب کےساتھ سوشلسٹ تحریک میںان کے شانہ بہ شانہ جدوجہد کرنے والے بزرگ سیاسی رہنما سید صغیر احمد کی صدارت میں اس پر ہجوم محفل مذاکرہ کا آغاز حافظ و قاری مشکور ندوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔نجمی لکھنوی،مولانا اکرام الرحمن خان سیتاپوری ،رفعت شیدا صدیقی،آفتاب اثر ٹانڈوی ،قمر الدین خان قمر لکھنوی اور زاہد حسین زاہد لکھنوی نے مرحوم ڈاکٹر ایم اےحلیم کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے کنوینر اور ناظم جلسہ صحافی خان محمد عبداللہ نے عبدالعلیم خان کا لکھا ہوا مقالہ پیش کیا۔اکھل بھارتیہ مسلم سماج اترپریش کے صدر ایم اے حسیب ایڈوکیٹ نے کلیدی خطبہ دیا۔اپنے خطاب میں انہوںنےموجودہ مرکزی اور ریاستی حکومتوںکی ہر محاذ پر ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئےعوام سے متحد ہوکر انتخابات میںاپنے ووٹ کا استعمال بی جے پی کےخلاف کرنے کی اپیل کی۔کانگریس لیڈرسلمان بشر نے الیکشن کے پس منظر میںکہا کہ آج بیلٹ پیپر کی جگہ ای وی ایم سے الیکشن ہورہے ہیںایسے میںیہ ضروری ہے کہ ووٹنگ مشین کو بھی شفافیت کے دائرہ میں لایاجائے۔الیکشن کمیشن کو ایسے ضابطہ بنانے کی ضرورت ہے جس سے ہم ووٹنگ مشین ،وی وی پیٹ اور رائے شماری کی جب اور جہاںسے چاہیں جانچ کراسکیںتاکہ جعلی ووٹنگ کو روکا جاسکے۔بزرگ سوشلسٹ لیڈر پنڈت راج ناتھ شرما(بارہ بنکی)نےکہا کہ پسماندہ طبقات کی حالت زار کو بہتر بناکر ہی مستحکم جمہوریت کا تصور ممکن ہے انہوںنےیہ درد بھی ظاہر کیا کہ قوم و ملک کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے ڈاکٹر ایم اے حلیم اور ریاست حسین (سابق ایم ایل اے)جیسے قدآور سماج وادی رہنماؤںکے لواحقین کے ساتھ ارباب حکومت نے انصاف نہیںکیااور ان کو ان کا حق نہیںدیا۔مسٹر شرما نے عوام سے سڑک سے پارلیمنٹ تک تحریک چلانے کی اپیل کی۔ٹی این گپتا ایڈوکیٹ نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ جیسے کچھ لوگوںکو موتیا بند کی بیماری ہوتی ہے ویسے ہی ہمارے ملک کے ایک بڑے طبقہ کو’مودیا بند‘ کا مرض لگ گیاہےجن کا فوری علاج ناگزیر ہے۔ کانگریس لیڈر طارق صدیقی نے نوجوان ساتھیوںکو ڈاکٹر ایم اے حلیم ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ بیدار کرنے پر زور دیا۔چودھری شرف الدین نے ووٹروںسےسوچ سمجھ کر خیر خواہ پارٹی یا امیدوارکوووٹ دینے کی تاکید کی ۔اس کے علاوہ انہوںنےڈاکٹر حلیمؒ کی انجمن اصلاح المسلمین اور یتیم خانہ وقبرستان کیلئےدی گئیں طویل خدمات کا بھی ذکر کیا۔نوجوان لیڈر حنیف خاںنے عوام سے بی جے پی کی پالیسیوںکو مسترد کرتے ہوئے غیر بھاجپائی امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی۔ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی نے مرحوم کے ساتھ اپنے دہرینہ روابط بیان کرتے ہوئے انہیں اس عہد کا عظیم سیاست داں بتایا ۔
جلسہ میںآل انڈیا مائینارٹیز فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد خان ،انجینئر محمد احمد،عبدالعلیم خان ،صحافی آصف برنی اور عقیل اشرف،قاضی اکرم ضیا،انجینئر اسعد عمر انصاری ،سلطان قریشی، پی سی کریل، سیف بابر، پروفیسر کے کے ترپاٹھی ،کیپٹن عدیل احمد صدیقی پروفسیر گنیش مشرا،حاجی فہیم صدیقی ،محمد عامر ،انوار احمد خان ،جمال اعزاز ،حسن گوجر،رمیش جیسوال،مولانا سراج العارفین انجم ندوی،محمد خالد ،خالد اقبال،ڈاکٹر عبدالقدوس ہاشمی،تنویر الدین خان،اریجیت باگ،معارف خان ،عبداللہ قریشی، امان اللہ خاں،فیضان قریشی،رننجے شرما،ڈاکٹر ہارون رشید ،ایف اے ایس چرچل ،پاٹیشوری پرساد، علی رئیس خان،اعزاز حسین بلال، رحمت لکھنوی ،رام کشور (فارورڈ بلاک)،عارف حسین (ہاتھرس)محمد یونس (کانپور) ،معروف خان،رضوان رضا (دہلی) کے علاوہ بڑی تعداد میںڈاکٹر صاحب مرحوم کے رفقا، احباب ،متعلقین اور شاگرد موجود تھے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی