Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

آج رات بارہ بجے تک جمع ہو گا ہائوس ٹیکس

لکھنؤ۔(نامہ نگار)مالی سال کے آخری دن 31 مارچ کو نگر نگم رات بارہ بجے تک کھلے گا۔ مقصد لوگ رات بارہ بجے تک ہائوس ٹیکس جمع کرا سکتے ہیں اور او ٹی ایس کا فائدہ لے سکتے ہیں۔ یکم اپریل سے مکان مالک کو بقایاادائیگی پر بارہ فیصد بیاج بھی دینا ہوگا اور رواں مالی سال کے بقائے پر ایک مشت سمادھان یوجنا (او ٹی ایس) کا فائدہ بھی نہیں مل پائے گا اور وہ ایرئرمیں 20 فیصد کی چھوٹ سے بھی محروم رہیں گے۔ انہوں نے بتای کہ مسلسل ہائوس ٹیکس جمع کرنے والوں کی بھیڑ لگ رہی ہے اور جمعہ کو بھی قریب چار کروڑ روپے جمع ہوئے۔ پہلی بار آن لائن سے 14 لاکھ ہائوس ٹیکس جمع ہوا۔ ’ایل ایم سی۔ یوپی۔ این آئی سی۔ اِن ‘ پر گھر بیٹھے او ٹی ایس کا فائدہ لینے کے بعد مکان مالک ہائوس ٹیکس بھی جمع کر سکتے ہیں۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر اندر منی ترپاٹھی نے بتایا کہ ہائوس ٹیکس جمع کرانے کیلئے دو دن مہم چلے گی۔ بڑے بقایہ داروں کو ہائوس ٹیکس جمع کرنے یلئے کہاجائے گا تو سرکاری عمارتوں سے بھی بقایہ وصول کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نگر نگم دو ارب روپے رواں مالی سال میں 29 مارچ تک جمع ہو چکا ہے۔